سنگھم اگین، جو اس سال کی سب سے زیادہ زیر بحث فلموں میں سے ایک ہے، کو فلم ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 15, 2024, 12:59 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
سنگھم اگین، جو اس سال کی سب سے زیادہ زیر بحث فلموں میں سے ایک ہے، کو فلم ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے۔
سنگھم اگین، جو اس سال کی سب سے زیادہ زیر بحث فلموں میں سے ایک ہے، کو فلم ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے۔ اجے دیوگن اور ’کاپ یونیورس‘ کے مداحوں کیلئے ایک خوشخبری ہے کہ اب وہ باجی راؤ سنگھم کی کہانی امیزون پرائم پر بھی دیکھ سکتے ہیں البتہ اس میں تھوڑی سی تبدیلی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ امسال دیوالی کے موقع پر سنگھم اگین اور بھول بھلیاں ۳ ؍جیسی دو بڑی فلمیں ریلیز ہوئی تھیں۔ ۱۰؍سال کے طویل انتظار کے بعد مداحوں کو پردہ سیمیں پر پولیس افسر باجی راؤ سنگھم کی واپسی دیکھنے کو ملی تھی۔ بالی ووڈ کی اس مشہور ’کاپ یونیورس‘ کی سیریز میں اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون، ارجن کپور اور ٹائیگر شروف جیسے فنکاروں نے کام کیا ہے۔ او ٹی ٹی پر ریلیز کی وجہ سے فلم ایک بار پھر سرخیوں میں آگئی ہے۔ یہ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بنی اس سیریز کی پانچویں فلم ہے۔ اس فلم میں سلمان خان کا ایک خاص کیمیو بھی ہے، جسے ناظرین نے بہت پسند کیا۔