Updated: October 28, 2024, 9:03 PM IST
| Mumbai
مادھوری دکشت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دیوالی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’’بھول بھلیا ں۳؍‘‘ کے متعلق کہا کہ ’’ہم نے اچھی فلم بنائی ہے۔‘‘خیال رہے کہ یہ بھول بھلیا ںسیریز کی تیسری فلم ہےجو سنگھم اگین کے ساتھ دیوالی کے موقع پر باکس آفس کی زینت بنے گی۔
بھول بھلیاں۳؍ کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این
اس دیوالی باکس آفس پر ۲؍ فلمیں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں۳؍ باکس آفس پر راج کریں گی۔ خیال رہے کہ سنگھم اگین ایکشن فلم ہے جبکہ بھول بھلیا ں۳؍ ڈراؤنی فلم ہے۔ بھول بھلیا ں۳؍ میں مادھوری دکشت ’’مونجولیکا‘‘کے کردار میں نظر آئیں گی۔تاہم، روہت شیٹی کی ہدایتکاری میںبنی فلم سنگھم اگین میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔
اس ضمن میں اپنے حالیہ انٹرویو میں مادھوری دکشت نے بھول بھلیا ۳؍ کواچھی فلم قرار دیا۔ انہوں نے پنک ویلا کے ساتھ اپنےانٹرویو میں کہا کہ ’’کسی بھی فلم کے متعلق یہ اندازاہ لگانا کہ وہ ہٹ ہوگی یا نہیں بہت مشکل ہوتا ہے۔ لیکن مجھے معلوم ہے کہ ہم نے اچھی فلم بنائی ہے۔‘‘مادھوری دکشت نے بتایا کہ فلم کی ٹیم نے فلم کو سامعین کیلئے دلچسپ بنانے کیلئے کتنی محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی صرف یہ خواہش ہے کہ یہ فلم سامعین کو پسند آئے۔
مادھوری نے اپنے انٹرویو کے درمیان دل اینڈ بیٹا جیسی فلموں کا ذکر بھی کیا جو اسی وقت ریلیز ہوئی تھیں اور انہوں نے اچھاکاروبار بھی کیا تھا۔ مادھوری نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’’ماضی میں ۲؍ فلمیں دل اور بیٹا ایک ہی وقت ریلیز ہوئی تھیں۔ ان فلموں میں بھی بڑے اداکاروںکو کاسٹ کیاگیا تھا اور ان فلموں نے باکس آفس پر اچھا کاروبار کیا تھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’باکس آفس پر فلموں کے کامیاب ہونے کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ اس بات پر منحصرکرتا ہے کہ سامعین کو کس طرح کی فلمیں پسند ہے۔‘‘انہوں نے پنک ویلا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ ’’یہ سامعین پر منحصر کرتا ہے کہ انہیں کیا دیکھنا پسند ہے اور وہ کیا دیکھنا پسند کریں گے۔ اسی لئے ہم صرف اچھے کی امید رکھ سکتے ہیں۔ البتہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اچھی فلم بنائی ہے اسی لئے آپ یہ فلم ضروردیکھئے۔‘‘ یاد رہے کہ بھول بھلیا ں۳؍ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بنی فلم ہے۔ یہ بھول بھلیا ںسیریز کی تیسری فلم ہے۔ بھول بھلیا ںسیریز کی پہلی فلم ۲۰۰۷؍ میں جبکہ دوسری فلم ۲۰۲۲ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ بھول بھلیا ں۳؍ کی کاسٹ میں کارتک آرین، ودیا بالن، مادھوری دکشت اور ترپتی ڈمری شامل ہیں۔