• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سوہاعلی خان نےاپنی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی

Updated: August 03, 2022, 1:51 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اتوار کو سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی عنایہ نومی کیمو کے ساتھ ایک ’دلکش‘ تصویرشیئرکی ہے

Soha Ali Khan with her daughter.Picture:INN
سوہا علی خان اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اتوار کو سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی عنایہ نومی کیمو کے ساتھ ایک ’دلکش‘ تصویرشیئرکی ہے۔۴۳؍سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر تصاویرکی ایک دلکش سیریز شیئر کی جس میں ماں بیٹی کی جوڑی گلابی لباس پہنے ہوئے ہیں۔اس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے ’ویک اینڈنگ پارٹ ۲‘ ۔پہلی تصویر میں سوہا کوعنایہ کیلئےکتاب پڑھتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ عنایہ سکون کے ساتھ کتاب کو دیکھ اورسن رہی ہے۔’رنگ دے بسنتی‘ کی اداکارہ کوکفتان اسٹائل کے گلابی کپڑےپہنے ہوئے دیکھاجاسکتا ہےجسےانہوں نےچمکدارفیتے سے باندھ رکھا ہے۔سر میں ایک جوڑا بنایا ہوا ہے جبکہ باقی بالوں کو یونہی کھلاچھوڑدیا ہے۔ دوسری جانب پیاری عنایہ گلابی رنگ کے کپڑوں میں نیلے رنگ کا گھیرا پہنے ہوئے ہے۔سلیقے سے باندھے گئے بالوں اور اس پر بینڈ پہن کروہ نہایت خوبصورت لگ رہی ہے۔اگلی تصویر میں، سوہا نے خوبصورت آرام دہ کپڑوں میں اپنا روپ دکھایا۔ اس پر انہوں نے شبنمی میک اپ کیا ہوا ہے۔ تصویریں پوسٹ ہوتے ہی مداحوں نے اسےاپنے پیارےپیغامات سےبھردیا۔ ایک  صارف نے لکھا’جیسی ماں،ویسی بیٹی‘۔ ایک اور صارف نے تبصرہ  کرتے ہوئےلکھا،’انّی بےبی کیا پڑھ رہی ہے۔‘فلم’دل مانگے مور‘ کی اداکار سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنےروزمرہ کے معمولات سے آگاہ کرتی رہتی ہیں چاہے وہ پروفیشنل ہوں یا ذاتی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK