• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

خان سرنیم ہٹانے پر سہیل خان کا بیٹا اپنی ماں سیما سے ناراض

Updated: September 05, 2022, 1:47 PM IST | Agency | Mumbai

او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے شو فیبولس لائیوز آف بالی ووڈ وائیوزکاپہلا سیزن سپرہٹ رہا تھا اوراب اس شو کا دوسرا سیزن ریلیزکر دیا گیا ہے۔

Seema with her two children while her name plate can be seen in the second picture.Picture:INN
سیما اپنے دونوں بچوں کے ساتھ جبکہ دوسری تصویر میں ان کی نیم پلیٹ دیکھی جاسکتی ہے ۔ تصویر:آئی این این

 او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے شو فیبولس لائیوز آف بالی ووڈ وائیوزکاپہلا سیزن سپرہٹ رہا تھا اوراب اس شو کا دوسرا سیزن ریلیزکر دیا گیا ہے۔ سیزن۲؍ میں دکھایا گیا ہے کہ سیما سجیدہ گھر کے باہر نام کی پلیٹ ہٹا رہی ہیں۔سیما سجیدہ نے ’خان‘لکھے ہوئے سرنیم کوہٹاکر نام کی تختی پر’سیما، نروان، یوہان‘ لگادیا۔واضح رہے کہ ۱۹۹۸ء میں سیما سجیدہ کی سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان سے شادی ہوئی تھی لیکن ۲۴؍سال بعد دونوں نے طلاق کی درخواست دائر کر دی تھی۔
سہیل خان کابیٹا والدہ سے ناراض
 حالانکہ ان کے اس فیصلہ پر صحیح طریقے سے عمل درآمدنہیں ہو سکاکیونکہ ان کے بیٹے نروان خان نے سیما کے اس فیصلے کی مخالفت شروع کر دی۔اسٹار کڈ نےکہا،’’ہم ۴؍افراد کا خاندان ہیں، اور ہم سبھی خان ہیں۔ لیکن صرف سرنیم کو ہٹادینے سے اور۳؍لوگوں کےنام لکھ دینےسے، آپ دراصل ایک شخص کا نام ہٹا رہی ہیں۔‘‘
نروان نے نام کی تبدیلی کو غیر ضروری بتایا
 نروان نےنام کی پلیٹ کو ہٹانے کی مخالفت کرتےہوئےکہا،’’یہ قطعی غیرضروری ہے۔ایسا کرنےکی  بالکل ضرورت نہیں ہے۔اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟آخرمیں آپ پھربھی خان ہی ہیں۔ہم اب بھی خان ہیں۔‘‘ واضح رہےکہ کچھ عرصہ قبل سیما خان نےاپنے نام سے’خان‘ کا سرنیم ہٹادیا تھا اور اس تعلق سے انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا تھا۔
بچوں کے نام میں خان لگا رہے گا
 سیما خان نے اس وقت کہا تھاکہ وہ اب خان نہیں رہیںگی۔نروان نے تجویز پیش کی کہ نام کی تختی پر’خان اور سجیدہ‘لکھا جائے۔ 
 ان کے کہنے پر سیما نے جواب دیا کہ ’’میں ایسا کیسے کرسکتی ہوں نروان؟‘‘اسی وجہ سےانہوںنےنیم پلیٹ پر کوئی سرنیم نہ لکھنےکا فیصلہ کیا۔صرف ہم تینوں کے نام ہیں۔
میں خان سرنیم استعمال نہیں کروں گی:سیما
 سیما سجیدہ نےاپنے بیٹے کے ردعمل کے بارےمیں کہا کہ ’’یہ حقیقت نہیں بدلے گی کہ آخر کار ہم سب ایک ہی خاندان کا حصہ ہیں، لیکن ساتھ ہی نروان، میں زندگی کے اس مرحلے پر ہوں جہاں مجھے قدم آگےبڑھانا ہے۔‘‘ انہوں نے کہاکہ ’’میںاس وقت نہ اس طرف ہوں اور نہ اس طرف۔تمہارا اور یوہان کا آخری نام وہی (خان) رہے گا، لیکن میرے نام میں نہیںرہے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK