• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سونالی بیندرے کینسر میں مبتلا مہیما چودھری کی مدد کیلئے تیار

Updated: June 14, 2022, 1:51 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سونالی بیندرے نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مجھے مہیماچودھری کیلئے جو بھی کچھ کرنا پڑا کروں گی۔

Mahima Chaudhary.Picture:INN
مہیما چودھری۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سونالی بیندرے نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مجھے مہیماچودھری کیلئے جو بھی کچھ کرنا پڑا کروں گی۔واضح رہے کہ سونالی  نے۲۰۱۸ء میں میتھاسٹاٹک کینسر (جسم کے ایک عضو سے دوسرے تک پھیلنے والا کینسر) کا نہایت بہادری سے مقابلہ کیا تھا۔ ساتھی اداکارہ مہیماچودھری میں بریسٹ کینسر کی تشخیص اور علاج کے معاملے پر ایک انٹرویو میں سونالی بیندرے  نے کہا کہ وہ مہیما کیلئے وہ سب کچھ کریں گی جو کرنے کی ضرورت ہوگی۔سونالی نے مزید کہا کہ وہ اس اطلاع کی تصدیق کے مراحل سے گزر رہی ہیں اس لئے ابھی وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں۔ واضح رہے کہ سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صحت کے تعلق سے مہیما چودھری کا ایک ویڈیو شیئر کیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK