• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سونم کپور فرانسیسی فیشن برانڈ ڈائر کی نئی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

Updated: October 24, 2024, 11:53 AM IST | Mumbai

فرانس کے مشہور لگژری فیشن ہاؤس ڈائر نے عالمی فیشن آئیکون، اداکارہ اور پروڈیوسر سونم کپور کو اپنانیا ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ سونم اب ماریا گریزیا چیوری کےذریعہ تیار کئے گئے ڈائرکے کلیکشن کی نمائندگی کریں گی۔

Sonam Kapoor. Photo: INN.
سونم کپور۔ تصویر: آئی این این۔

فرانس کے مشہور لگژری فیشن ہاؤس ڈائر نے عالمی فیشن آئیکون، اداکارہ اور پروڈیوسر سونم کپور کو اپنانیا ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ سونم اب ماریا گریزیا چیوری کےذریعہ تیار کئے گئے ڈائرکے کلیکشن کی نمائندگی کریں گی۔ سونم کپور، ایک ٹریل بلیزر اور ایک ورسٹائل ٹیلنٹ کی حامل ہیں اب ڈائر کے اسٹائل کی حوصلہ، انداز اورخوبصورتی کو مجسم کر رہی ہیں، جو نسائیت کی نئی تعریف کرتی ہے۔ یہ خصوصی تعاون ڈائر اور ہندوستان کے درمیان کئی برسوں سے جاری ثقافتی تعلقات کےجشن کے طور پر کیاجارہا ہے۔ نئے سفیر کے طور پرڈائر کے ساتھ اپنی شراکت داری پربات کرتے ہوئے، سونم کپور نے کہا، ’’ڈائر کی کہانی کا حصہ بننامیرے لیے اعزاز کی بات ہے جسے فیشن کی دنیا میں تخلیقی صلاحیتوں اور خوبصورتی کا تصور کیا جا رہا ہے۔ ان کا ہر مجموعہ پیچیدہ دستکاری اور ورثے کا جشن ہے، جو میرے اسلوب کے ساتھ گہری گہری ہم آہنگی رکھتاہے۔ ‘‘یہ شراکت داری ڈائر اور ہندوستان کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کا ایک اور اہم قدم ہے، اور میں اس بارے میں پرجوش ہوں کہ ہم اسے آگے بڑھا رہے ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK