• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سونم کپور نے ومبلڈن کے فائنل میں جلوہ بکھیرا

Updated: July 15, 2024, 11:21 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سونم کپور بھلے ہی امبانی کی شادی میں شریک نہ ہوں، لیکن وہ یقینی طور پر اپنی اسٹائلش فیشن تصویروں کے ساتھ خود کو لائم لائٹ میں رکھے ہوئےہیں۔

Sonam Kapoor. Photo: INN
سونم کپور۔ تصویر : آئی این این

سونم کپور بھلے ہی امبانی کی شادی میں شریک نہ ہوں، لیکن وہ یقینی طور پر اپنی اسٹائلش فیشن تصویروں کے ساتھ خود کو لائم لائٹ میں رکھے ہوئےہیں۔ ومبلڈن۲۰۲۴ء کافائنل جاری ہے ایسے میں بالی ووڈ اسٹار سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کو ٹینس ٹورنامنٹ کے جوش و خروش کے درمیان لندن میں ایک خوشگوار دن سےلطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھاگیا ہے۔ اس جوڑے وہاں تصویریں کھنچوائیں۔ ان کا فیشن کھیل کے نقطہ نظر پرتھا، سونم نے ایک وضع دار بوٹیگا وینیٹا لباس یعنی ایک دھاری دار اسکرٹ اور اس سے ملتےجلتے ٹاپ پر مشتمل جوڑا پہنا تھا۔ جب کہ ان کے شوہرآنند سرمئی رنگ کا شرٹ اور سیاہ رنگ کی پتلون میں ملبوس نظر آرہےتھے۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں اور ان کے چاہنے والے ان تصویروں کو بہت زیادہ لائک اور شیئر کررہے ہیں۔ اس دوران سونم کی خوشی بھی قابل دید ہے جووہ اپنے شوہر آنند آہوجا کے تعلق سے ظاہر کررہی ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK