• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سالگرہ مبارک: سونو نگم، شاہ رخ خان اور عامر خان کی آواز رہ چکے ہیں

Updated: July 30, 2024, 12:06 PM IST | Agency | Mumbai

 اسٹیج شو سے اپنےکریئرکا آغاز کرکے کامیابی کی بلندیوں تک پہنچنے والے ہندی سنیماکے مشہور گلوکار سونو نگم اپنے نغموں سے آج بھی سامعین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

Famous singer Sonu Nigam. Photo: INN
مشہور گلوکار سونو نگم۔ تصویر : آئی این این

 اسٹیج شو سے اپنےکریئرکا آغاز کرکے کامیابی کی بلندیوں تک پہنچنے والے ہندی سنیماکے مشہور گلوکار سونو نگم اپنے نغموں سے آج بھی سامعین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔
 سونونگم کی پیدائش ہریانہ کے فرید آباد شہر میں ۳۰؍جولائی ۱۹۷۳ءکوہوئی۔بچپن سے ہی سونو نگم کا رجحان موسیقی کی جانب تھااور وہ بھی اپنے والدین کی طرح گلوکاربنناچاہتےتھے۔اس سمت میں آغاز کرتےہوئےانہوں اپنے والد کے ساتھ محض۳؍ سال کی عمرسےاسٹیج پروگراموں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔
 سونو نگم ۱۹؍سال کی عمر میں گلوکار بننے کا خواب لےکر اپنے والدکےساتھ ممبئی آ گئے۔ يہاں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔زندگی گزارنے کے لیےوہ اسٹیج پر محمدرفیع کے گائے گانوں کےپروگرام پیش کیاکرتے تھے۔ اسی دوران مشہور کمپنی ٹی سيريز نےان کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ان کے گائے گانوں کا البم رفیع کی یادیں نكالا۔سونو نگم نےگلوکارکے طور پر اپنے فلمی کیریئر کا آغازفلم جنم سے کیا لیکن بدقسمتی سے یہ فلم ریلیز نہیں ہوسکی۔ تقریباً۵؍ سال تک وہ ممبئی میں گلوکار بننے کے لیےجدوجہد کرتے رہے۔ یقین دہانی توسب کراتے تھے لیکن انہیں کام کرنے کا موقع کوئی نہیں دیتاتھا۔ اس دوران سونو نگم نےبی اور سی گریڈ کی فلموں میں گانے گائےلیکن ان فلموں سے انہیں کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوا۔
 سونو نگم کےکریئرکیلئے ۱۹۹۵ءکاسال اہم سال ثابت ہوا اور انہیں چھوٹے پردے پر پروگرام ’سارےگاما‘ میں میزبان کےطورپر کام کرنے کا موقع ملا۔اس پروگرام سے حاصل ہوئی مقبولیت کے بعدوہ کسی حد تک اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ اس دوران ان کی ملاقات ٹی سيريز کے مالک گلشن کمار سے ہوئی جنہوں نے سونو کو اپنی فلم بےوفا صنم میں گلوکار کے طور پر کام کرنے کا موقع دیا۔اس فلم میں ان کے گائے نغمے’ اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار كا، بہت پسند کیا گیا۔ فلم اور نغمات کی کامیابی کے بعد وہ گلوکاری کے طور پر فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
 سونو نگم اب تک ۲؍بارفلم فیئر ایوارڈ سے نوازےجا چکے ہیں۔ سب سے پہلے انہیں ۲۰۰۲ء میں فلم ساتھياکے ’ساتھيا‘ گانے کیلئے بہترین گلوکار کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔ اس کےبعد۲۰۰۳ءمیں فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کے گیت’ كل ہو نا ہو‘ كے لئے بھی انہیں بہترین گلوکار کے فلم فیئر ایوارڈ کے ساتھ ہی قومی ایوارڈ بھی دیا گیا۔عامر خان اور شاہ رخ خان جیسے نامور اداکاروں کی آواز کہے جانے والے سونو نگم نے ۳؍دہائیوں سے بھی زیادہ طویل کریئرمیں تقریبا۳۲۰؍ فلموں کے گیتوں کو اپنی آواز دی۔ انہوں نے ہندی کے علاوہ اردو، انگریزی، تمل ، بنگلہ، پنجابی، مراٹھی، تیلگو، بھوج پوری، كنڑ، اڑيہ اور نیپالی فلموں کےنغموں کو اپنی آواز سے آراستہ کیا۔سونو نگم نےکئی فلموں میں اداکاری بھی کی ہے۔ انهوں نے جانی دشمن، كا م چور ، استادی استاد سے ، بےتاب ، ہم سے ہے زمانہ اور تقدیر جیسی فلموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کیا ہے اور جانی دشمن ، لو ان نیپال اور کاش آپ ہمارے ہوتے جیسی فلموں میں بھی اداکارکےطور پر اپنی صلاحیت کے جوہر دکھائے۔سونو نگم گلوکاری کے علاوہ سماجی کاموں میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ جن میں کینسر، جذام کے مریضوں اور نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے لیے چلائی جانے والی تنظیمیں خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ سونو نگم نے کارگل جنگ اور زلزلے سے متاثرہ خاندانوں اور بچوں کی فلاح کے لئے چلائی جانے والی تنظیم كری آن میں بھی سرگرم کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK