عالمی شہرت یافتہ گلوکارنے کہا کہ آج بھی ان کےاخراجات کا نظم ان کے والد ہی سنبھالتےہیں
EPAPER
Updated: October 25, 2021, 11:52 AM IST | Agency | Mumbai
عالمی شہرت یافتہ گلوکارنے کہا کہ آج بھی ان کےاخراجات کا نظم ان کے والد ہی سنبھالتےہیں
ملک کے نامور گلوکار سونو نگم نے کہا ہے کہ ان کے مالی امور کا نظم آج بھی ان کے والد ہی سنبھالتے ہیں۔ انہوں نےاپنے والد کے اپنی زندگی میں اس اہم کردار کا انکشاف کوئز شو کون بنے گاکروڑ پتی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان امیتابھ بچن کے ساتھ بات چیت میں سونو نگم نے اپنی زندگی میں پیش آئی مشکلات پر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ اس وقت ان کے والدان کی زندگی میں کتنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آج بھی نہیں جانتا کہ بینک چیک کیسے بھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں کوئی لاکر نہیں ہے، اگر اہلیہ کو پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ مجھ سے کہتی ہیں، میں سائرہ سے کہتا ہوں اور پھر سائرہ والد سے پیسوں کا مطالبہ کرتی ہیں۔ سونو نگم نے کہا کہ اس پر والد یہی کہتے ہیں کہ کیا ہوا؟ اس ماہ اخراجات زیادہ ہیں کیا؟گلوکار کا کہنا تھا کہ میں آج۴۸؍ برس کا ہوں، اگر میں۱۰؍ روپے بھی کماتا ہوں تو وہ میرے والد کے پاس جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارا باپ ہمیشہ ہمیں دے اور ہم سے کچھ نہ لے۔