• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سونوسود نے ورزش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کیا

Updated: February 18, 2023, 12:35 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سونو سود کو غریبوں کا مسیحا کہا جاتا ہے۔

Photo of Soun sood exercising
سونوسود کی ورزش کرتے ہوئےتصویر

بالی ووڈ اداکار سونو سود کو غریبوں کا مسیحا کہا جاتا ہے۔انہوں نےکورونا کے دور سے لے کر اب تک بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے۔ اتنے مصروف شیڈول کےباوجود، سونو جم میں ورزش کے لیے وقت نکالنا نہیں بھولتےاورلوگوں کو فٹ رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔اس دوران انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرورزش کاویڈیو شیئر کیاہے۔اس ویڈیو میں وہ جم میں پسینہ بہاتے نظر آ رہےہیں۔ ۴۹؍ سالہ سونو اپنےایبس پر سخت محنت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
 سوشل میڈیا پر سونو کےاس ویڈیو کو مداح کافی پسندکر رہے ہیں۔ صارفین ان کی اس ورزش کو دیکھ کر بہت متاثرہوئے ہیں۔ تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا،’اصلی ہیرو‘ جب کہ دوسرے صارف نےلکھا،’’سر آپ ہم سب ہندوستانیوں کے لیے تحریک ہیں۔‘‘کام کے تعلق سےبات کریں تو سونو سود جلد ہی’فتح‘میں نظر آئیں گے۔ یہ حقیقی زندگی کے واقعات سےمتاثرہے اور اس میں زبردست ایکشن سیکونس نظر آئیں گے۔ سونو کو آخری بار’تملاراسن‘ اور ’سمراٹ پرتھوی راج‘ میں دیکھا گیا تھا۔

sonu sood Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK