• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سونو سود غریب بچوں کیلئے انٹرنیشنل اسکول قائم کریں گے

Updated: May 31, 2023, 11:32 AM IST | Mumbai

اداکار سونو سود نے حال ہی میں کٹیہار کے ایک انجینئر سے ملاقات کی جس نے چند برس قبل اپنی ملازمت چھوڑ دی تھی تاکہ غریب بچوں کیلئے ایک اسکول شروع کیا جا سکے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

اداکار سونو سود نے حال ہی میں کٹیہار کے ایک انجینئر سے ملاقات کی جس نے چند برس قبل  اپنی ملازمت چھوڑ دی تھی تاکہ غریب بچوں کیلئے ایک اسکول شروع کیا جا سکے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ انہوں نے اسکول کو اداکار سونو سود  سے منسوب کیا ہے۔ اس کیلئے سونو ایک بڑی عمارت اور بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والا اسکول بناکر دیںگے۔
 اس سال فروری میں سونو سود کی ملاقات بہار سے تعلق رکھنے والے ۲۷؍ سالہ انجینئر بیریندر کمار مہتو سے ہوئی جس نے اپنی کل وقتی ملازمت چھوڑ کر اداکار کے نام پر پسماندہ بچوں کیلئے ایک اسکول کھولا تھا۔ مہتو کی۱۱۰؍ بچوں کو تعلیم اور کھانا فراہم کرنے کیلئے ان کی انتھک کوششوں کو دیکھ کر اداکار نے ان سے اور دیگر تمام بچوں سے اسکول میں ہی ملاقات کی، جو ان کی رہائش گاہ بھی ہے۔اداکارنے اسکول کی ضروریات جاننے کیلئے مہتو سے بات کرنے میں کافی وقت گزارا۔ جس میں راشن سے لے کر اچھی تعلیم تک اور امیر اور غریب میں تعلیم کے بارے میں بیداری پھیلانا۔ سونو نے تمام موضوعات پر کھل کر بات کی۔سونو نے اسکول کی نئی عمارت پر بھی کام شروع کر دیا ہے، جہاں بہت سے غریب بچوں کو رہنے کیلئے جگہ مل سکتی ہے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ تمام بچوں کیلئے کافی کھانا ہو۔بالی ووڈ اداکار سونو سود نے کہاکہ غربت سے لڑنے کا بہترین طریقہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم دینا ہے۔ ہمارا مقصد معاشرے کے پسماندہ بچوں کو تعلیم دینا ہے تاکہ انہیں روزگار کے بہتر مواقع میسر ہوں۔ اعلیٰ تعلیم ایک ایسی چیزہے جس پر ہم کام کر رہے ہیں۔ اس وقت سونو ملک بھر میں تقریباً ۱۰؍ ہزار بچوں کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

sonu sood Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK