سورج برجاتیا کو’میں نے پیار کیا‘، ’ہم آپ کے ہیں کون‘، ’ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘، ’ویواہ‘ اور’پریم رتن دھن پایو‘ جیسی خاندانی فلموں کےلیے جانا جاتا ہے۔ ان دنوں وہ اپنی اگلی فلم کے لیے اداکار تلاش کر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: December 26, 2024, 12:04 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
سورج برجاتیا کو’میں نے پیار کیا‘، ’ہم آپ کے ہیں کون‘، ’ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘، ’ویواہ‘ اور’پریم رتن دھن پایو‘ جیسی خاندانی فلموں کےلیے جانا جاتا ہے۔ ان دنوں وہ اپنی اگلی فلم کے لیے اداکار تلاش کر رہے ہیں۔
سورج برجاتیا کو’میں نے پیار کیا‘، ’ہم آپ کے ہیں کون‘، ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘، ’ویواہ‘ اور’پریم رتن دھن پایو‘ جیسی خاندانی فلموں کےلیے جانا جاتا ہے۔ ان دنوں وہ اپنی اگلی فلم کے لیے اداکار تلاش کر رہے ہیں۔ اب انہیں اپنا نیا’پریم‘ مل گیا ہے۔ جی ہاں، انہوں نے آیوشمان کھرانہ کو اپنی اگلی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے لیے سائن کیا ہے۔ پنک ولا کی خبر کےمطابق سورج بڑجاتیا کی فلم کا نام ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ یہ ایک رومانوی محبت کی کہانی ہوگی۔ ذرائع نےبتایا کہ، `سورج جی ایک ایسے فنکار کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے جو سامعین کے درمیان خاندانی امیج رکھتاہو اور وہ نئے دور کا پریم بن سکے۔ آیوشمان کو وہ دنیا پسند آئی جسے سورج اپنی اگلی فلم میں بنانا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف، سورج کو لگتا ہے کہ آیوشمان کے پاس پریم کا کردار ادا کرنے کے لیے معصومیت اور دلکشی ہے۔ یہ فلم ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی۔