• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنوبی ہند کے اداکارمہیش بابو کی بالی ووڈ پر تنقید 

Updated: May 13, 2022, 1:31 PM IST | Agency | Mumbai

 جنوبی ہند سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار مہیش بابو نے خطے کی سب سے بڑی فلم نگری بالی ووڈ میں کام کرنے کو وقت برباد کرنا قرار دے د یا۔

South Indian actor Mahesh Babu.Picture:INN
مہیش بابو۔ تصویر: آئی این این

 جنوبی ہند سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار مہیش بابو نے خطے کی سب سے بڑی فلم نگری بالی ووڈ میں کام کرنے کو وقت برباد کرنا قرار دے د یا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میجر کے لانچ پر انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں مہیش بابو نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے حوالے سے متعلق راز سے پردہ اٹھادیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی بہت مرتبہ پیشکش ہوئی، لیکن میرا نہیں خیال کہ وہ مجھے اتنا معاوضہ دے سکتے ہیں۔مہیش بابو کا کہنا تھا کہ جتنی عزت ہمیں یہاں (جنوبی ہند میں) ملتی ہے وہ بہت زیادہ ہے، لہٰذا میں نے اپنی انڈسٹری چھوڑنے اور دوسری جگہ جانے کا کبھی نہیں سوچا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہمیشہ فلمیں کرنے اور بڑا بننے کے بارے میں سوچا، میرے خواب سچ ہو رہے ہیں اور اس لئے وہاں جاکر میں زیادہ خوش نہیں ہوسکتا۔مہیش بابو نے کہا کہ وہ بالی ووڈ فلم میں کام کرنے میں اپنا وقت ضائع نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK