• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیٹ فلکس نے ’’اسکوئیڈ گیم‘‘ کے سیزن ۳؍ کا علان کیا، اسی سال ریلیز ہوگا

Updated: January 01, 2025, 10:04 PM IST | New Delhi

نیٹ فلکس نے اپنی مشہور سیریز ’’اسکوئیڈ گیم‘‘ کےسیزن ۳؍ کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیزن ۲۰۲۵ء پر نیٹ فلکس پرریلیز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سیریز کا سیزن ۲؍ مداحوں کے ذریعے کافی پسند کیا گیا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نیٹ فلکس نے اپنی مشہور سیریز ’’اسکوئیڈ گیم‘‘ کے سیزن ۳؍ کا اعلان کیا ہے۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے اس کا پوسٹر بھی جاری کیا ہے جس میں۲؍ روبوٹک گڑیا کو دیکھا جاسکتا ہے۔ نیٹ فلکس نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’تمام گڑیا تیار ہیں۔ اسکوئیڈ گیم کا سیزن ۳؍ ۲۰۲۵ء میں نیٹ فلکس پر دیکھئے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

اسکوئیڈ گیم کا سیزن ۲؍
اسکوئیڈ گیم نیٹ فلکس گلوبل ٹاپ ٹین کی لاسٹ میں ۶۸؍ملین صارفین کے ساتھ سرفہرست تھا۔ یہ ۹۲؍ ممالک میں اسے پہلا رینک ملا تھا۔اسکوئیڈ گیم میں لی جونگ جہ نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ سیزن ۲؍ میں لی جونگ جہ کے علاوہ وی ہاجن بھی نظر آئے تھے جنہوں نے ڈیٹیکٹیو کا کردارادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ، عامر اور سلمان، وقت کے ساتھ بدلتے ہیں تبھی پسند کئے جاتے ہیں: ورون دھون

ان کےعلاوہ سیریز یمں لی بیونگ ہون اور گونگ یو نے بھی سیزن ۲؍ میں اداکاری کی تھی۔ سیزن ۳؍میں ایم شی وان، کینگ ہا نیول، پارک گیویونگ، لی جین ووک، پارک سونگ ہون، کینگ اے سم اور یانگ دون گونگ وغیرہ شامل ہیں۔یاد رہے کہ سیزن ۲؍ کی اسکرپٹ ہوانگ ڈونگ ہیوک نے لکھی تھی۔ انہوں ہی نے سیزن کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے تھے جبکہ وہ سیزن کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر بھی تھے۔چے کیونگ سن سیزن ۲؍کے پروڈکشن ڈیزائنرہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

اسکوئیڈ گیم کا سیزن ون
اسکوئیڈ گیم کا سیزن ون ۱۷؍ ستمبر ۲۰۲۱ء کو ریلیز ہو ا تھا اور یہ نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانےو الی سیریز ثابت ہوئی تھی۔ ۲۸؍دنوں میں اس سیریز نے ۶۵ء۱؍بلین ریکارڈ ویوز حاصل کئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK