• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسکوئڈ گیم سیزن ۲؍ کا ٹریلر ریلیز، ۲۶؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا

Updated: November 27, 2024, 5:59 PM IST | New Delhi

اسکوئیڈ گیم کے سیزن ۲؍ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے جبکہ یہ ۲۶؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اسکوئیڈ گیم کے سیزن ۲؍ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ لی جنگ جائے، جنہوں نے اسکوئیڈ گیم کے سیزن ایک میں سیونگ جی ہون کا کردار ادا کیا تھا، سیزن ۲؍ میں بھی نظر آئیں گے۔ وہ اس سیزن میں اسکوئیڈ گیم کو ختم کریں گے اور معصوم افراد کی جانیں بچائیں گے۔ سیزن ایک کے مقابلے میں سیزن ۲؍ میںمزید سسپنس دیکھنے کو ملے گا۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Netflix US (@netflix)

اسکوئیڈ گیم کے فلم سازوں نے سیزن ۲؍ کا ٹریلر یوٹیوب پر جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ ستمبر میں اسکوئیڈ گیم کے سیزن ۲؍کا ٹیزر نیٹ فلکس کے گریکڈ ویک ویونٹ میں جاری کیا گیا تھا۔ اس کپب میں دکھایا گیا تھا کہ سیزن ون کے ختم ہونے کے عبد جی ہون (وہ کردار جسے لی جنگ جائےنے نبھایا ہے) نے امریکہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے پرعزم طریقے سے اپنے نئے مشن کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اللو ارجن اور رشمیکا مندانا نے ’’پشپا ۲‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے ڈراموں کے فین دنیا بھر میں موجود ہیں۔ فلم سازوں نےفلم کا ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا اور کیپشن میں لکھا تھا ’’یہ گیم ختم نہیں ہونے والا۔کیا آپ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ اسکوئیڈ گیم کا سیزن ۲؍ ۲۶؍دسمبر ۲۰۲۴ء کو آرہا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ اسکوئیڈ گیم کے سیزن ۲؍ کی ہدایتکاری کے فرائض ہونگ ڈونگ نے انجام دیئے ہیں جبکہ یہ ۲۶؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK