• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان، بچی کی پیدائش پر دپیکا اور رنویر کو مبارکباد دینے اسپتال پہنچے

Updated: September 13, 2024, 5:00 PM IST | Mumbai

۱۲؍ ستمبر کی دیر رات شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو بچی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کیلئےممبئی کے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال پہنچے۔ خیال رہے کہ بالی ووڈ برادری نے سوشل میڈیا پر جوڑے کو نیک تمنائیں بھیجی ہیں۔

Shah Rukh Khan and Deepika Padukone. Photo: INN
شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون۔ تصویر: آئی این این

کنگ خان شاہ رخ ۱۲؍ ستمبر کی رات دیر گئے ممبئی کے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں جاتے نظر آئے۔ وہ بچی کی پیدائش پر دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سے ملاقات کی غرض سے گئے تھے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے ۸؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو ایک بچی کو جنم دیا ہے۔ آن لائن وائرل ایک ویڈیو میں شاہ رخ خان اپنی سفید رولس رائس میں اسپتال جاتے دکھائی دیئے۔ خیال رہے کہ متعدد اہم شخصیات دپیکا اور رنویر سے ملنے کیلئے اسپتال جارہی ہیں۔ مکیش امبانی اسپتال میں جوڑے سے ملنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھے۔

دپیکا اور رنویر کے انسٹاگرام پر بچی کی پیدائش کے اعلان کے بعد بالی ووڈ برادری کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔ عالیہ بھٹ، پرینکا چوپڑا، کترینہ کیف، کرینہ کپور اور سارہ علی خان سبھی نے سوشل میڈیا پر اپنی نیک تمنائیں بھیجیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK