Updated: February 01, 2025, 10:12 PM IST
| Mumbai
شاہ رخ خان نے دبئی کے گلوبل ولیج میں اپنے مداحوں سے ملاقات کی جس کی کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اسی طرح کی ایک کلپ میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ ’’جنوبی ہند میں ان کے بہت سے دوست ہیں جن میں اللو ارجن، پربھاس، رام چرن، یش، مہیش بابو، رجنی کانت،کمل ہاسن اور وجے وغیرہ شامل ہیں۔‘‘
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این
شاہ رخ خان نے حال ہی میں دبئی کے گلوبل ولیج میں اپنے مداحوں سے ملاقات کی تھی اور تب سے اس تقریب کی بہت سے کپلس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اسی طرح کی ایک کلپ میں شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ ’’ کون کون کیرالا، آندھراپردیش، کرناٹک اور تمل ناڈو سے تعلق رکھتا ہے؟‘‘ بعد ازیں شاہ رخ خان نے بتایا کہ جنوبی ہند فلم انڈسٹری میں ان کے بہت سے دوست ہیں جن میں اللو ارجن، پربھاس، رام چرن، یش، مہیش بابو، رجنی کانت،کمل ہاسن اور وجے وغیرہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: سیف علی خان معاملہ: سوشل میڈیا انفلوئنسر فیضان انصاری نے آکاش کنوجیا کی مدد کی
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ ’’شاہ رخ خان نے دیگر افراد کو ان کے نام سے پکارا لیکن انہوں نے وجئے کو ’’الایا تھالاپتی‘‘ کے نام سے پکارا۔‘‘ دوسرےمداح نے لکھا ہے کہ ’’شاہ رخ خان نے اپنے قریبی دوستوں کے نام بتائے ہیں۔‘‘یاد رہے کہ شاہ رخ خان آخری مرتبہ اپنی فلم’’ڈنکی‘‘ میں نظر آئے تھے جس میں وکی کوشل اورتاپسی پنو نے بھی اداکاری کی تھی۔ ۲۰۲۳ء میں شاہ رخ خان کی فلمیں ’’پٹھان‘‘ اور ’’جوان‘‘ ریلیز ہوئی تھیں ۔ان تینوں فلموں نے عالمی سطح پر ۲؍ہزار ۶۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ ہوگی جس کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند انجام دے رہے ہیں۔ بعد ازیں وہ’’پٹھان ۲‘‘پر کام کر سکتے ہیں۔’’کنگ‘‘میں سہانا خان، ابھے ورما اور ابھیشیک بچن بھی اداکاری کریں گے۔