• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’استری ۲‘‘ ہندوستان میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی

Updated: September 18, 2024, 5:18 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

شاہ رخ خان کی ’جوان ‘ کے کلیکشن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ’استری ۲‘ ہندی زبا ن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

Stree 2. Photo: INN
استری۲۔ تصویر : آئی این این

میڈڈوک فلمز جو ’استری ۲‘ کی پروڈکشن کمپنی میں سے ایک ہے نے تصدیق کی کہ استری ۲ ہندوستان میں ’’آل دی ٹائمنمبر ون ہندی فلم ‘‘ بن گئی ہے۔ بدھ کو اپنے ایکس پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم شاہ رخ خان کی جوان (ہندی زبان میں کمائی ) کے کلیکشن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ 
فلم کےپوسٹر پر’’ انڈین باکس آفس نمبر ون ہندی فلم آف آل دی ٹائم ‘‘ لکھا ہوا نظر آرہاہے ۔کیپشن میں انہوںنے لکھا کہ ’’ وہ استر ی ہے اور اس نے کردکھایا۔ ہندوستا ن کی سب سے سروسریشٹھ ۔ نمبر ون ہندی فلم آل دی ٹائم۔یہ تاریخ ہمارے ساتھ رقم کرنے کیلئے سارے مداحوں کا بہت بہت شکریہ۔ استری ۲ سنیما میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ تھیڑ آؤ ، کچھ اور نئے ریکارڈ بناتے ہیں۔‘‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

شردھاکپور اور راجکمارراؤ کی ’استری ۲‘ نےترن آدرش کے مطابقہندوستانی سنیما پر ۵۸۶؍ کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق اپنے ایکس پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کی کہ ’’ استری ۲ نے تاریخ رقم کی۔ ہندی زبان میں سب سے زیادہ  کمائی کرنے والی فلم بن گئ۔ ’جوان‘کےہندی زبان میں کمائی کو مات دی ۔ اگلا مقام ۶۰۰؍ کروڑ کے کلب میں داخلہ۔ ہندوستان بز، باکس آفس کے مطابق جمعہ ۶۰ء۳ کروڑ روپے ، سنیچر ۵۵ء۵ کروڑ روپے ، اتوار ۸۵ء۶ کروڑ روپے ، پیر ۱۷ء۳کروڑ روپے، منگل ۶۵ء۲ کروڑ ۔ کل : ۵۸۶؍ کروڑ روپے   (پانچواں ہفتہ )۔


سکنلک ڈاٹ کام کے مطابق ’’جوان‘‘ کی کل کلیکشن ہندوستان میں سار ی زبانوں میں( ہندی ، تمل اور تیلگو) میں ۲۵ء۶۴۰؍ کروڑ روپے ہیں۔ہندی زبان میں اس فلم کی کلیکشن ہندوستان میں ۳۱ء۵۸۲ کروڑ روپے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK