• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’استری ۲‘‘ نے ۴؍ دن میں ۲۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کرلیا

Updated: August 19, 2024, 7:01 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

۱۴؍ اگست کی رات پیڈ پریویز کے ساتھ ریلیز ہونے والی ’’استری ۲‘‘ نے اتوار تک ۲۰۴ء کروڑ روپے کمائے جبکہ عالمی باکس آفس پر اس نے ۲۸۳؍ کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

Stree 2. Photo: INN
استری۲۔ تصویر : آئی این این

راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی ’’استری۲‘‘ نے اتوار کو ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم کا خطاب حاصل کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم نے اتوار کو ۵ء۵۸؍ کروڑ روپے کی کمائی کی، اس طرح ’’استری۲‘‘ کی مجموعی آمدنی ۲۰۴؍ کروڑ روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی باکس آفس پر فلم نے ۲۸۳؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پارکرلیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ارشد وارثی نے فلم ’کالکی‘ پر تنقید کی، فلم میں پربھاس کو جوکر کہا

پہلے ویک اینڈ کلیکشن کی مناسبت سے ’’استری۲‘‘ نے ۲۰۲۳ء کی بلاک بسٹر ’’غدر۲‘‘ اور ۲۰۲۴ء کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’’فائٹر‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ’’غدر۲‘‘ نے اس مدت میں ۷۸ء۹۴؍ کروڑ جبکہ ’’فائٹر‘‘ نے ۶۷؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ ’’استری۲‘‘ ۲۰۲۴ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے۔ فی الحال یہ ’’فائٹر‘‘ اور ’’شیطان‘‘ سے پیچھے ہے۔
امر کوشک کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے باکس آفس پر اپنا غلبہ قائم رکھا ہے۔ ۱۵؍ اگست ہی کو ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی ’’کھیل کھیل میں‘‘ اور جان ابراہم کی ’’ویدا‘‘ کا کلیکشن اب بھی بہت کم ہے۔ ویک اینڈ پر، اول الذکر نے ۹۵ء۱۳؍ کروڑ جبکہ موخرالذکر نے ۲۵ء۱۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK