• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنیل گرور : میں گھر واپس آگیا ہوں

Updated: March 27, 2024, 4:27 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سنیل گرور جنہوں نے کپل شرما کے ساتھ پہلے ٹی وی شو ’’کامیڈی نائٹس ود کپل ‘‘ اور ’’ دی کپل شرما شو‘‘ میں کام کیا تھا، نے کہا کہ کپل شرما کے ساتھ ان کا تنازع اور لڑائی محض ایک ’’ پبلسیٹی اسٹنٹ ‘ تھا جو آنے والے نیٹ فلکس کے شو میں نظر آئے گا۔

 Sunil Grover and Kapil Sharma. Photo: INN
سنیل گروور اور کپل شرما۔ تصویر : آئی این این

کامیڈین اور اداکار سنیل گرور نے منگل کو کہا کہ ’’وہ اپنے ساتھی اداکار کپل شرما کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ میں نظرآئیں گے اور اس کیلئے وہ بہت خوش ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ ۶؍ سال قبل آسڑیلیا سے ہندوستان آتے وقت میلبورن کی فلائٹ میں کپل شرما اور سنیل گرور کے درمیان لڑائی ہوگئی تھی۔
سنیل گرور جنہوں نے کپل شرما کے ساتھ پہلے ٹی وی شو ’’کامیڈی نائٹس ود کپل‘‘ اور ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں کام کیا تھا نے کہا کہ ان کی لڑائی ایک ’’پبلسیٹی اسٹنٹ‘‘ تھا جو نیٹ فلکس کے اگلے شو میں بھی نظرآئے گی۔
سنیل گروور نے کپل کے ساتھ اپنی لڑائی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہاکہ ’’۶؍ سال پہلے ہم فلائٹ سے آرہے تھےتو ہمیں پتہ چلا کہ نیٹ فلکس انڈیا آرہا ہے، توہم نے سوچا کہ  کچھ پبلسیٹی اسٹنٹ کرتے ہیں۔ نیٹ فلکس انڈیا نے انہیں فون کیا اور پوچھا کہ کیا کیا جاسکتا ہے اور پھر ہمیں یہ خیال آیا۔ میں اس شو کا حصہ بننے پر خوش ہوں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں کام، کام محسوس نہیں ہوتا، میں شکرگزار ہوں، میں اپنے گھر واپس آگیا ہوں۔ ہم پورا دن ہنستے ہیں اور جب اسٹیج پر ہوتے ہیں تو وہاں یہ ہنسی بکھیردیتے ہیں۔ ‘‘
 ’’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘‘کے ٹریلر لانچ پرشو کی کاسٹ نے شرکت کی اور میڈیا سے بات چیت کی۔ کیکو شرما، کرشناابھیشیک، ارچنا پورن سنگھ اور راج ویر بھی تقریب میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK