• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنی دیول اور راج کمار سنتوشی پھر ایک ساتھ!

Updated: October 02, 2023, 10:32 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سنی دیول ایک بارپھرفلمساز راجکمار سنتوشی کے ساتھ کام کرتے نظر آسکتےہیں۔سنی دیول نے راجکمار سنتوشی کے ساتھ گھائل،گھاتک اور دامنی جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

Sunny Deol. Photo. INN
سنی دیول۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار سنی دیول ایک بارپھرفلمساز راجکمار سنتوشی کے ساتھ کام کرتے نظر آسکتےہیں۔سنی دیول نے راجکمار سنتوشی کے ساتھ گھائل، گھاتک اور دامنی جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ چرچا ہے کہ سنی ایک بار پھر راج کمار سنتوشی کےساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم پنجابی کے مشہور ڈرامے جس لاہور نئی دیکھا او جمیائی نئی پر مبنی ہو گی۔ یہ واقعہ ۱۹۴۷ء میں ہندوستان اورپاکستان کی تقسیم کے آس پاس کا ہے۔ اس کی کہانی ایک مسلم خاندان کی ہے جو لکھنؤ سے لاہورچلاجاتا ہے۔ وہاں انہیں شہر سے بھاگ رہے ایک ہندو خاندان کے ذریعہ چھوڑی گئی ایک بڑی حویلی میں پناہ ملتی ہے۔ ڈراما اس وقت شروع ہوتا ہےجب بڑے محل نماگھر میں رہنے والی ایک بوڑھی ہندو خاتون جائیداد چھوڑنےسے انکار کر دیتی ہے۔
 بتایاجارہا ہے کہ رائٹر وہاجت راج کمار سنتوشی کےساتھ فلم کی اسکرپٹ لکھیں گے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو سنی دیول اور راجکمار سنتوشی کی سپر ہٹ جوڑی سلور اسکرین پر پھر سے غدر مچا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK