بالی ووڈ کے ماچو مین اور سیاستداں سنی دیول نے گرداس پور پارلیمانی حلقہ کے لوگوں کی کوروناوائرس سے مدد کرنے کیلئے ۵۰؍ لاکھ روپے کی مالی مدد دی ہے۔
EPAPER
Updated: March 28, 2020, 10:48 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ کے ماچو مین اور سیاستداں سنی دیول نے گرداس پور پارلیمانی حلقہ کے لوگوں کی کوروناوائرس سے مدد کرنے کیلئے ۵۰؍ لاکھ روپے کی مالی مدد دی ہے۔
بالی ووڈ کے ماچو مین اور سیاستداں سنی دیول نے گرداس پور پارلیمانی حلقہ کے لوگوں کی کوروناوائرس سے مدد کرنے کیلئے ۵۰؍ لاکھ روپے کی مالی مدد دی ہے۔ کورونا وائرس (کوووِڈ۔۱۹) کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کی ملک بھر میں کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں ۲۱؍ دنوں تک ’لاک ڈاؤن‘ کا اعلان کیا ہے۔ بالی ووڈ کے کئی ستارے اس وائرس کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، وہیں کچھ لوگ مالی طور پر مدد کر رہے ہیں ۔ بالی ووڈ اداکار اور رکن پارلیمان سنی دیول نے اپنے پارلیمانی حلقہ کے لوگوں کی کورونا وائرس سے بچاؤ کی کوشش کیلئے ۵۰؍ لاکھ روپے کی مالی مدد کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کےذریعہ یہ اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ لوک سبھا علاقے کے سبھی باشندوں سے میری درخواست ہے کہ براہ مہربانی انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کریں ، بغیر ضرورت کے گھر سے باہر نہ نکلیں تاکہ ہمارے ساتھ ہمارا معاشرہ بھی صحت مند رہ سکے۔