• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنی دیول فلم `’جٹ‘ سے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں قدم رکھیں گے

Updated: July 09, 2024, 10:31 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے اہم ہیرو سنی دیول فلم ’جٹ ‘سے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

Sunny Deol Photo: INN
سنی دیول۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے اہم ہیرو سنی دیول فلم ’جٹ ‘سے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں آغاز کرنے جا رہے ہیں۔  ذرائع کے مطابق سنی دیول ساؤتھ کے ہدایت کار گوپی چند مالینی کے ساتھ ایک ایکشن فلم میں کام کر رہے ہیں۔ اس فلم کا نام `جٹ ہوگا۔ اس سے پہلے اسے `ایس جی ڈی ایم کہا جا رہا تھا۔ یعنی سنی دیول گوپی چند مالینینی اس فلم کو مائتھری موی میکرس کے ذریعے پروڈیوس کیا جا رہا ہے، جو اللو ارجن اسٹار فلم کی `پشپا۲؍ بھی بنارہے ہیں۔ فلم جٹ تین ماہ میں مکمل کر لی جائے گی۔ سنی فلم جٹ میں ایکشن ہیرو کے طور پر نظر آئیں گے۔ جٹ میں سنی دیول کے علاوہ سیامی کھیر اور ریجینا کیسینڈرا بھی نظر آئیں گی۔ 
 رپورٹ میں کے مطابق ٹیم نے طویل غور وخوض کے بعد ہی ’جٹ‘ ٹائٹل پر اتفاق ہے جو فلم کی کہانی اور سنی دیول کے مزاج کے مطابق ہے۔ 
 کہا جارہا ہے کہ سنی دیول ایک بار پھر بڑا کردار ادا کریں گے اور رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ستمبر ۲۰۲۴ءتک شوٹنگ مکمل کر لی جائے گی۔ یادرہےکہ گزشتہ ہفتے فلم جٹ کی پوجا کی تقریب حیدرآباد میں ہوئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK