بالی ووڈ اداکار سنی دیول نےاپنے چھوٹے بھائی بابی دیول کو ان کے ساتھ تصویرسوشل میڈیا پر شیئرکرکے ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
EPAPER
Updated: January 28, 2024, 10:53 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکار سنی دیول نےاپنے چھوٹے بھائی بابی دیول کو ان کے ساتھ تصویرسوشل میڈیا پر شیئرکرکے ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
بالی ووڈ اداکار سنی دیول نےاپنے چھوٹے بھائی بابی دیول کو ان کے ساتھ تصویرسوشل میڈیا پر شیئرکرکے ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ بابی دیول سنیچر کو اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر سنی دیول نےچھوٹے بھائی بابی دیول کے لیے سالگرہ کا محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔ سنی دیول نےانسٹاگرام پر بابی دیول کے ساتھ۵؍تصاویر شیئرکی ہیں۔ اس پوسٹ کے ساتھ سنی دیول نے کیپشن میں لکھا ’’میرے چھوٹے بھائی لارڈ بابی کو سالگرہ مبارک ہو۔ ‘‘ بابی دیول نے بھی اس پوسٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ’’ لو یو بھائی، آپ میرا سب کچھ ہیں۔ ‘‘