• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنی دیول کی فلم بارڈر۲؍، ۲۳؍ جنوری۲۰۲۶ءکو ریلیز ہوگی

Updated: August 28, 2024, 10:54 AM IST | Mumbai

تقریباً ۲۷؍ سال بعد بارڈر کا سیکوئل بن رہا ہے۔ فلم بارڈر ۲؍ میں سنی دیول اور ورون دھون مرکزی کردار ادا کریں گے۔ سنی دیول نےاپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے’بارڈر۲‘کی ریلیز کی تاریخ کااعلان کیا ہے۔

Border 2 poster. Photo: INN.
بارڈر ۲؍ کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول کی آنےوالی فلم بارڈر ۲؍ سنیما گھروں میں ۲۳؍جنوری ۲۰۲۶ءکو ریلیز ہوگی۔ 
۱۹۹۷ءمیں ریلیزہونے والی جے پی دتہ کی ہدایت کاری میں بننےوالی فلم بارڈر میں سنی دیول، سنیل شیٹی، جیکی شراف اوراکشے کھنہ جیسے اداکاروں نےاہم کردار اداکیاتھا۔ تقریباً ۲۷؍ سال بعد بارڈر کا سیکوئل بن رہا ہے۔ فلم بارڈر ۲؍ میں سنی دیول اور ورون دھون مرکزی کردار ادا کریں گے۔ سنی دیول نےاپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے’بارڈر۲‘کی ریلیز کی تاریخ کااعلان کیا ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے، ’بارڈر۲‘سنیما گھروں میں ۲۳؍جنوری ۲۰۲۶ء کو ریلیز کی جائے گی۔ 
’بارڈر۲؍‘ کی ہدایت کاری انوراگ سنگھ کر رہے ہیں، جب کہ جے پی دتہ، ندھی دتہ، بھوشن کمار اور کشن کمار اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK