• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سویٹ ڈریمز۲۴؍ جنوری کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی

Updated: January 15, 2025, 12:34 PM IST | Agency | Mumbai

وکٹر مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننےوالی فلم ’سویٹ ڈریمز‘ ۲۴؍جنوری سے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔ جیواسٹوڈیوز اور مینگو پیپل میڈیا کے اشتراک سےڈزنی پلس۔ ہاٹ اسٹار ناظرین کو ایک منفرد سفر پرلے جانے کے لیے تیار ہے۔

Mithila Palkar and Amul Prashar starrer `Sweet Dreams` will release soon. Photo: INN
میتھیلا پالکر اور امول پراشر کی اداکاری سے سجی فلم’سویٹ ڈریمز جلد ریلیز کی جائے گی۔ تصویر: آئی این این

وکٹر مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننےوالی فلم ’سویٹ ڈریمز‘ ۲۴؍جنوری سے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔ جیواسٹوڈیوز اور مینگو پیپل میڈیا کے اشتراک سےڈزنی پلس۔ ہاٹ اسٹار ناظرین کو ایک منفرد سفر پرلے جانے کے لیے تیار ہے۔ اس سفر کا نام سویٹ ڈریمزہےاوریہ ۲۴؍جنوری کو اسٹریم ہوگا۔ وکٹر مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم۲؍ اجنبیوں کی ایک غیر معمولی کہانی بیان کرتی ہے جو انہیں خوابوں کی دنیا سے جوڑ دیتی ہے۔ میتھیلا پالکر، امول پراشر، میانگ چانگ اور سورسینی میترا جیسے ستاروں والی سویٹ ڈریمز کو جیوتی دیشپانڈے، نیہا آنند اور پرانجل کھنڈاڈیا نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کا ساؤنڈ ٹریک مکند سوریہ ونشی، شبھم شرولے، دیو اریجیت اور آکاش دیپ سینگپتا کی باصلاحیت ٹیم نے تیار کیا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK