• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیامی کھیر اورپرتیک گاندھی ایک ساتھ نظر آئیں گے

Updated: August 28, 2022, 10:53 AM IST | Mumbai

سیامی کھیر آج کل مصروف اداکاروں میں سے ایک ہیں، جن کے دو بڑے پروجیکٹ آرہے ہیں۔

Actress Syami Kher and Prateek Gandhi
اداکارہ سیامی کھیر اور پرتیک گاندھی

سیامی کھیر آج کل مصروف اداکاروں میں سے ایک ہیں، جن کے دو بڑے پروجیکٹ آرہے ہیں۔ سیامی پرتیک گاندھی کے ساتھ اپنے اگلے پروجیکٹ کے لئے خبروں میں ہیں۔ پرتیک کو سونی لیو سیریز ’اسکیم۱۹۹۲ء میں ہرشد مہتا کا کردار ادا کرنے کے لئے سب سے زیادہ  پسند کیا گیا تھا۔سیامی اور پرتیک اس پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، جسے ایکسل انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ہدایتکاری فلم ’رئیس‘ کے ہدایتکار راہل ڈھولکیا کریں گے۔ اس فلم کا نام اگنی ہے جس میں دیویندو شرما بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کی کہانی فائر فائٹرس پر مبنی ہے۔اگرچہ اس پروجیکٹ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن اس کی شوٹنگ اس ماہ شروع ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK