تاپسی پنو نے اپنی فلم ’’تھپڑ‘‘ کے پانچ سال مکمل ہونے پر انوبھو سنہا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر فلم کے سیکوئل کے تعلق سے افواہیں اڑائی جارہی ہیں۔
EPAPER
Updated: February 28, 2025, 4:19 PM IST | Mumabi
تاپسی پنو نے اپنی فلم ’’تھپڑ‘‘ کے پانچ سال مکمل ہونے پر انوبھو سنہا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر فلم کے سیکوئل کے تعلق سے افواہیں اڑائی جارہی ہیں۔
تاپسی پنو کی اداکاری سے مزین فلم’’تھپڑ‘‘کو ہندوستانی سنیما کی کلاسیک فلم کا درجہ حاصل ہے۔ آج اس فلم کو
پانچ سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس خاص موقع پر تاپسی پنو نے انوبھو سنہاکے ساتھ اپنی تصویرشیئر کی ہے جس کے بعد مداحوں نے فلم کے سیکوئل کے تعلق سے افواہیں اڑائی شروع کر دی ہیں۔ مداحوں نے تصویر پر بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تاپسی پنو نےفلم کے سیٹ سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اس تھپڑ کی گونج ابھی بھی اتنی ہی صاف سنائی دیتی ہے جتنی تالیوں کی گڑگڑاہٹ۔سرجی اب آگے کیا؟‘‘انوبھو سنہا نے بھی پوسٹ پر کمینٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’آگے کیا؟ اخبار نہیں پڑھتی کیا؟‘‘ ایک مداح نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’یہ فلم ری ریلیز کرنی چاہئے اورہر جگہ دکھانی چاہئے۔‘‘ یاد ہے کہ ’’تھپڑ‘‘ ۲۰۲ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں پاویل گلاٹی اور دیا مرزانے بھی اداکاری کی تھی۔
تاپسی پنو کی اگلی فلمیں
تاپسی پنو نے اپنی اگلی فلم’’گندھاری‘‘ کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔انہوں نے فلم میں اپنے کردار کے تعلق سے تفصیلات کو مخفی رکھا ہے۔ انہوں نے آج فلم کے سیٹ سے بی ٹی ایس تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں ایک نوٹ بھی لکھا ہے ’’اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض ’’جورم‘‘ کے ہدایتکاری دیواشیش ماکھیجا انجام دیں گے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا بی ٹی ایس شیئر کیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’جب کام کرنا مشکل ہوجاتاہے تو تب راستے بننے لگتے ہیں۔ یہی ایک جملہ ہے جو گندھاری سے ملے تجربات اور حوصلے کو بیان کرتا ہے۔جیسے جیسے ہم اپنی منزل کے اختتام تک پہنچ رہے ہیں ویسے ویسے ہمارے لئے سفر آسان ہورہا ہے۔ اگرآپ کو ایسی کوئی چیز چاہئے ہوتی ہے جو آپ کے پاس کبھی نہیں ہوتی تو آپ کو اس کیلئے وہ کرنا پڑتا ہے جو آپ نے کبھی نہیں کیا ہوتا۔‘‘