تاپسی پنو نے اپنی اگلی فلم ’’گندھاری‘‘کے دوسرے مرحلے کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ دسمبر ۲۰۲۴ء کو انہوں نے فلم کے پہلے مرحلے کی شوٹنگ مکمل کر لی تھی۔
EPAPER
Updated: January 18, 2025, 9:57 AM IST | Mumbai
تاپسی پنو نے اپنی اگلی فلم ’’گندھاری‘‘کے دوسرے مرحلے کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ دسمبر ۲۰۲۴ء کو انہوں نے فلم کے پہلے مرحلے کی شوٹنگ مکمل کر لی تھی۔
تاپسی پنو کے مداح بے صبی سےا ن کی اگلی فلم ’’گندھاری‘‘کاانتظار کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال فلم کا اعلان ہونے کے بعد سے ہی ان کے مداح اس فلم کے تعلق سے پرجوش ہیں۔ تاہم،متعدد رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’دسمبر ۲۰۲۴ء میں فلم کے پہلے مرحلے کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعدتاپسی پنو نے فلم کے دوسرےمرحلے کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ تاپسی پنوکے ساتھ اداکار اشواک سنگھ نے بھی فلم کی شوٹنگ شروع کی ہے۔تاپسی پنو نے فلم کے سیٹ پر ہی ’’لہورٔی ‘‘ کا جشن بھی منایا۔
ایک ذرائع کے مطابق ’’تاپسی پنو نے نئے سال کی شروعات اپنی اگلی فلم ’’گندھاری‘‘ کی شوٹنگ کےساتھ کی ہے۔ فی الحال وہ فلم کی شوٹنگ کر رہی ہیں اور تہوار کا جشن بھی فلم کے سیٹ پر ہی منا رہی ہیں۔ یہ ان کاپسندیدہ تہوار ہے جسے وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ مناتی ہیں ، چونکہ فلم کی شوٹنگ جاری ہے اسی لئے وہ یہ تہوار بھی فلم کے سیٹ پرہی منائیں گی۔‘‘قبل ازیں تاپسی پنو نےانسٹاگرام پر ’’گندھاری‘‘کی شوٹنگ کے پہلے دن کی تصاویر شیئر کی تھیں۔تمام تصاویر میں انہیں کیمرے کے پیچھے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصاویر میں انہوں نے لمبی اسکرٹ اور سرخ ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔ انہوں نےا نسٹاگرام کے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’خدایا! میری دعائیں قبول کیجئے تا کہ میں اچھے کاموں سے کبھی انحراف نہ کروں۔ جب میںمیدان جنگ میں جاؤں گی تو مجھے دشمن کا کوئی خوف نہیں ہوگا اور اپنے میرا عزم اتنابلند ہے کہ میں فتح حاصل کرلوں گی۔ اور جب وقت آئے گا تو میں جانبازی سے لڑتے ہوئے میدان جنگ میں اپنی جان قربان کردوں گی۔ جنگ شروع ہونے دیں، گندھاری!‘‘
یہ بھی پڑھئے: اکشے کمار کی فلم بھوت بنگلہ کی شوٹنگ ’’بھول بھلیاں‘‘ کی جگہ پر کی جائے گی: رپورٹس
گندھاری فلم میں کون کون نظر آئے گا؟
’’گندھاری‘‘میں تاپسی پنو کلیدی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کو کنیکا ڈھیلون نے پرڈیوس کیا ہے۔ قبل ازیں تاپسی پنو ’’پھر آئی حسین دلربا‘‘میں نظر آئی تھیں جو ۲۰۲۴ء میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ یہ ان کی پرانی فلم ’’حسین دلربا‘‘کا سیکوئل تھا۔ اس میں تاپسی پنو نے وکرانت میسی کے مدمقابل اداکاری کی تھی۔