• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تارک مہتاکا الٹا چشمہ میں نئے ’تارک مہتا‘ سچن شراف ہونگے

Updated: September 16, 2022, 12:17 PM IST | Agency | Mumbai

 معروف سٹ کام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے پرستاروں کا انتظار ختم ہوگیا، اب سیلیش لودھا کی جگہ نئے تارک مہتا کے نام کا اعلان ہوگیا۔

Sachin Shroff .Picture:INN
سچن شراف ۔ تصویر:آئی این این

 معروف سٹ کام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے پرستاروں کا انتظار ختم ہوگیا، اب سیلیش لودھا کی جگہ نئے تارک مہتا کے نام کا اعلان ہوگیا۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے مداحوں کی بڑی تعداد موجودہےجو اس ڈرامےکے اہم کردار اور جیٹھا لال کے پرم متر (تارک مہتا) سیلیش لودھا کے شو چھوڑنے سے مایوس تھے۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے پرستاروں کی کشمکش دور کرتے ہوئےنئے تارک مہتا کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نےبتایا ہے کہ اب معروف کامیڈی شو  میں سچن شراف، تارک مہتا کا کردار نبھائیں گے، سچن کے ساتھ شو کی شوٹینگ کا ایک بار پھر آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جلد ناظرین تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے نئے ایپی سوڈدیکھ سکیں گے اور سچن شراف کو بھی اسی طرح پسند کریں گے جیسا سیلیش لودھا کو کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK