• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

تبو ہالی ووڈ فلم ’’ڈون : پروفیسی‘‘ میں نظر آئیں گی

Updated: May 14, 2024, 4:21 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

تبوآخری مرتبہ فلم ’’کریو‘‘ میں نظر آئی تھیں جو کامیڈی ڈراما فلم تھی۔ انہیں ہالی ووڈ کی فلمی سیریز ’’ڈون‘‘ کی تیسری قسط ’’ڈیون :پروفیسی ‘‘کی کاسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

Tabu. Photo: INN
تبو۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تبو کو ہالی ووڈ کی فلمی سیریز ’’ڈون ـپروفیسی ‘‘میں شامل کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق وہ اس فلم میں ’’سسٹر فرانسسکا‘‘ کا کردار ادا کریں گی جو فلم میں مضبوط اور ذہین کردار ہے۔ خیال رہے کہ اس سیریز کو برائن ہربرٹ اور کیون جے انڈرسن کی ناول ’’سسٹر ہوڈ آف ڈون‘‘ سے متاثر ہو کر بنایا جا رہا ہے۔ یہ سیریز ناول کے مطابق ’’ڈون‘‘ کی وسیع کائنات سے متعلق ہے جس میں دو بہنوں کی داستان کے ذریعے، جو انسانیت کے مستقبل کیلئے خطرناک قوتوں سے لڑتی ہیں، بینی گیسریٹ کی دریافت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

اس سیریز کے کلیدی کردار ٹموتھی شالامے،زینڈایا، ایملی واٹسن، اولیویا ولیمز، ٹریوس فیمل، جوہدی مے، مارک سٹرونگ، سارہ سوفی بوسنینا، جوش ہیوسٹن، چلو لی، جیڈاانوکا، فاؤلین کننگھم، ایڈورڈ ڈیوس، اوفے ہندس، کرس میسن اور شالوم فرینگ برون ہیں۔
’’دی ڈون ساگا‘‘ نے دو فلموں کی ریلیز کے بعد بے پناہ کامیابی حاصل کی اور مجموعی طورپر ۱ء۱؍ بلین کی کمائی کی۔ ’’ڈون : پارٹ ۲‘‘ اس سال مارچ میں ریلیز ہوئی تھی جس میں زینڈایا، آسٹن بٹلراور ٹموتھی شالامے نے اداکاری کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK