• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تمنا بھاٹیہ اور چرنجیوی ’بھولاشنکر‘ کی شوٹنگ کیلئےکولکاتا روانہ

Updated: May 07, 2023, 9:56 AM IST | Mumbai

تمنا بھاٹیہ۲۰۲۳ء میں مصروف رہنے والی ہیں کیونکہ وہ اپنے پروجیکٹس کے درمیان سفر کرنے میں مصروف ہیں۔

Tamannaah Bhatia and Chiranjeevi can be seen on the plane
تمنا بھاٹیا اور چرنجیوی کو طیارے میں دیکھاجاسکتاہے

تمنا بھاٹیہ۲۰۲۳ء میں مصروف رہنے والی ہیں کیونکہ وہ اپنے پروجیکٹس کے درمیان سفر کرنے میں مصروف ہیں۔ چرنجیوی کے ساتھ ایک شیڈول مکمل کرنے کے بعد، اداکارہ اب نئے شیڈول کی شوٹنگ کیلئے کولکاتا میں ہیں۔ تمنا بھاٹیہ اور چرنجیوی اپنے کرداروں میں نظر آئے اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس سے تمنا بھاٹیہ کی اگلی پرفارمنس کی امیدیں بڑھ رہی ہیں۔دونوں کو کولکاتا میں وکٹوریہ میموریل ہال کے قریب دیکھا گیا۔ ان کے شیڈول کے آن اور آف کیمرہ لمحات بھی وائرل ہو چکے ہیں۔ مداح سوشل میڈیا پر اس کا چرچا کرتے نہیں تھکتے اور فلم دیکھنے کیلئے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ تمنا بھاٹیہ ایک مختلف اوتار میں نظر آئیں گی۔ تمنا بھاٹیہ نے اس سے قبل اپنے سوشل میڈیا پر کچھ بی ٹی ایس بھی شیئر کئے تھے، یہ بتاتے ہوئے کہ پرفیکٹ شاٹ کے پیچھے کیا ہے۔
   چرنجیوی کا کردار ایک ٹیکسی ڈرائیور کا ہے جس کا ماضی پراسرار ہے۔ فلم میں کیرتی سریش ان کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کر رہی  ہیں۔ وہیں تمنا بھاٹیہ بھولا شنکر کی گرل فرینڈ کے کردار میں نظر آ رہی ہیں۔ یہ فلم۱۱؍ اگست۲۰۲۳ء کو ریلیز ہونے والی ہے۔ تمنا بھاٹیہ کے پاس جی کارڈ، جیلر اور ہوس  نامی پروجیکٹ بھی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK