بی ہندکی فلموں کے سپر اسٹارکمل ہاسن ۷۰؍برس کے ہوگئے۔کمل ہاسن کی پیدائش۷؍ نومبر۱۹۵۴ءکو تمل ناڈو کے پارماکوڈی میںہوئی۔
EPAPER
Updated: November 07, 2024, 10:54 AM IST | Mumbai
بی ہندکی فلموں کے سپر اسٹارکمل ہاسن ۷۰؍برس کے ہوگئے۔کمل ہاسن کی پیدائش۷؍ نومبر۱۹۵۴ءکو تمل ناڈو کے پارماکوڈی میںہوئی۔
جنوبی ہندکی فلموں کے سپر اسٹارکمل ہاسن ۷۰؍برس کے ہوگئے۔کمل ہاسن کی پیدائش۷؍ نومبر۱۹۵۴ءکو تمل ناڈو کے پارماکوڈی میںہوئی۔ان کے والد چاہتے تھے کہ ان کے ۳؍ بچوں میں سے کم از کم ایک اداکار بنے۔ اس خواہش کو پوراکرنے کے لیے انہوں نے کمل ہاسن کو اداکار بنانےکافیصلہ کیا۔کمل ہاسن نے اپنے فلمی کرئیرکا آغاز بطورچائلڈ آرٹسٹ ۱۹۶۰ءکی فلم کلاتھر کانمما سے کیا۔ بھیم سنگھ کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں انہوں نے اپنی زبردست اداکاری سے نہ صرف ناظرین کے دل جیت لیے بلکہ انہیں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔اس کےبعدوہ تقریباً۹؍سال تک فلم انڈسٹری سے دور رہے۔۷۰ء کی دہائی میںوالد کےاصرار پر انہوں نےپڑھائی چھوڑ کر فلم انڈسٹری کی طرف توجہ دی۔ اس دوران اپنے والدکےکہنےپر انہوں نے ڈانس کی تعلیم بھی لی اور کچھ فلموں میںبطور اسسٹنٹ کوریوگرافر کام کیا۔۱۹۸۱ءمیںکمل ہاسن نے ہندی فلموںکا رخ کیا اور پروڈیوسر ایل پرساد کی فلم ’ایک دوجے کے لیے‘ میںکام کیا۔ ۱۹۸۲ءمیںکمل ہاسن کی ایک اور سپر ہٹ تمل فلم’مندرم پیرائی‘ریلیزہوئی، جس کیلئےانہیں اپنےفلمی کریئر میں پہلی بار بہترین اداکار کے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بعد ازاں ۱۹۸۳ء میںیہ فلم ہندی میں بھی ’صدمہ‘ کے نام سے ریلیز ہوئی۔
۱۹۸۵ءمیںکمل ہاسن کو رمیش سپی کی فلم ’ساگر‘ میںرشی کپوراور ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔آر ڈی برمن کی سپر ہٹ موسیقی اور اچھی اسکرین پلےکےباوجود یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر ناکام ثابت ہوئی لیکن کمل ہاسن کی اداکاری کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔ اس فلم میں ان کی زبردست اداکاری پرانہیں بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔۱۹۸۷ء میںانہوں نے ایک خاموش فلم’پشپک‘ میں اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کو دنگ کردیا۔
انہوں نے ۱۹۹۰ءمیںریلیز ہونے والی فلم ’اپوراجہ‘ میںاپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے۔اگرچہ اس فلم میں انھوں نے۳؍مختلف کردار کیے لیکن اونچے قد کے ہونے کے باوجود انھوں نےجس طرح سے خود کو۳؍فٹ کے بونے کےروپ میں ڈھالا اس سے ناظرین حیران رہ گئے۔۱۹۹۶ءمیںکمل ہاسن کےفلمی کریئر کی ایک اور اہم فلم ’انڈین‘ ریلیز ہوئی۔
شنکر کی ہدایت کاری میں بننےوالی فلم میں انہوں نے سلور اسکرین پر دوہرا کردار ادا کیا۔ فلم میں ان کی زبردست اداکاری پر انہیں کریئرمیں تیسری بار بہترین اداکار کے قومی ایوارڈسےنوازا گیا۔ ۱۹۹۸ء میں انہوں نے ہندی فلموںمیں ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھا اور’چاچی ۴۲۰‘ میں اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری بھی کی۔ایک ورسٹائل ٹیلنٹ کے مالک کمل ہاسن نےنہ صرف اپنی اداکاری کی صلاحیتوں سے بلکہ گلوکاری، پروڈیوسنگ، ڈائریکشن، اسکرپٹ رائٹر، نغمہ نگار،اسکرین پلے اور کوریوگرافی سے بھی اپنے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایاہے۔۱۹۸۱ءمیںکمل ہاسن نےفلم پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھا اور ’راجہ پاروئی‘بنائی۔اس کے بعد انہوں نے اپوروا سیہودرگل، تھیور مگن، چاچی۴۲۰؍،ہےرام اور ممبئی ایکسپریس بھی پروڈیوس کی۔ کمل ہاسن نے کئی فلموں کی کہانی بھی لکھی ہے۔ ۲۰۱۲ءمیں کمل ہاسن کے کرئیر کی سب سے سپر ہٹ فلم وشوروپم ریلیز ہوئی۔ فلم نے ٹکٹ کھڑکی پر ۲۵۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ کمل ہاسن کو فلم انڈسٹری میں آئے۵؍دہائیاں ہو چکی ہیں۔