• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹپو نے واپسی کی افواہوں کی تردید کردی

Updated: October 26, 2022, 12:03 PM IST | Agency | Mumbai

معروف ٹی وی شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’ٹپو‘ کا کردار نبھانے والے اداکار بھاویہ گاندھی کی سیریل میں واپسی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

Bhavya Gandhi .Picture:INN
ٹپو کا کردار ادا کرنے والے بھاویہ گاندھی ۔ تصویر:آئی این این

 معروف ٹی وی شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’ٹپو‘ کا کردار نبھانے والے اداکار بھاویہ گاندھی کی سیریل میں واپسی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اس ڈرامے کے اہم کردار اور جیٹھا لال کے بیٹے کو طویل عرصے سے یاد کر رہے تھے۔۱۴؍ سال قبل شروع ہونے والا ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ اب بھی جاری ہے تاہم گزشتہ کچھ وقت سے اس کے شائقین کے لئے اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں۔ بھاویہ گاندھی کے بعد ’ٹپو‘ کا کردار اداکار راج انادکٹ نبھا رہے تھے تاہم ۵؍ سال تک پروجیکٹ کا حصہ رہنے کے بعد اب انہوں نے بھی اس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔راج انادکٹ کے جانے کے بعد ایک بار پھر بھاویہ گاندھی کی واپسی کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں لیکن بھاویہ گاندھی نے واپسی کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ سچ نہیں محض افواہیں ہیں، میں دوبارہ ڈرامے کا حصہ نہیں بن رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK