Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ایک ویلن۔۲ میں تارہ سُتاریہ کی شمولیت

Updated: March 16, 2020, 11:24 AM IST | Agency | Mumbai

ہدایتکار مویت سوری کی ۲۰۱۴ء کی فلم ’ایک ویلن‘ کے سیکویل کیلئے مرکزی اداکاروں کی تلاش اب ختم ہوگئی ہے۔ موہت اس فلم کیلئے پہلے ہی جان ابراہم، دِشا پاٹنی اور آدتیہ رائے کپور کو مرکزی کردار کیلئے سائن کر چکے ہیں۔ اب انہوں نے نوجوان اداکارہ تارہ ستاریہ کو آدتیہ کے مقابل ہیروئن کے طور پر منتخب کیا ہے۔

Tara Sutaria - Pic : Mid-Day
تارا ستاریہ ۔ تصویر : مڈ ڈے

ہدایتکار مویت سوری کی ۲۰۱۴ء کی فلم ’ایک ویلن‘ کے سیکویل کیلئے مرکزی اداکاروں کی تلاش اب ختم ہوگئی ہے۔ موہت اس فلم کیلئے پہلے ہی جان ابراہم، دِشا پاٹنی اور آدتیہ رائے کپور کو مرکزی کردار کیلئے سائن کر چکے ہیں۔ اب انہوں نے نوجوان اداکارہ تارہ ستاریہ کو آدتیہ کے مقابل ہیروئن کے طور پر منتخب کیا ہے۔ 
 ’ایک ویلن‘ فرنچائز میں تارہ کے داخلے کے بعد، موہت سوری کی ٹیم مکمل ہو گئی ہے۔ اب وہ رواں سال کے وسط میں ’ایک ویلن۔۲‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرسکتے ہیں۔ واضح ہو کہ تارہ ایک پیشہ ور گلوکار ہیں اور اس فلم میں بھی وہ ایک گلوکارہ ہی کا کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔
 فلم میں تارہ کے انتخاب کے بارے میں موہت سوری نے کہا کہ ’’کسی فلمساز کیلئے کسی بھی فنکار کو ایک گلوکار کے کردار کیلئے منتخب کرنا بہت مشکل ہوتاہے مگر تارہ چونکہ پہلے ہی سے ایک پیشہ ور گلوکار ہے، اس لحاظ سے کسی ہدایتکار کیلئے اس سے بہتر انتخاب اور کیا ہوسکتا ہے؟ تارہ کی آواز آج کی نسل کو اس کے ساتھ جوڑتی ہے۔ یہ وہ فنکار ہے جسے میری فلم میں اس کردار کی ضرورت تھی۔‘‘ 
 کہا جا رہا کہ موہت سوری ویلنس کی ایک الگ دنیا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ’ایک ویلن۔۲‘ اس سمت میں ان کا ایک قدم ہے۔ ہدایتکار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’ہم نے اب تک فلموں میں سپر ہیروز اور پولیس کی دنیا دیکھی ہے ، لیکن اب موہت سوری اس فرنچائز کے ذریعہ اسکرین پر انسانی رویوں کے سیاہ پہلو کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔ ان کی کوششیں جاری رہیں گی۔‘‘ 
 بھوشن کمار اور ایکتا کپور مشترکہ طور پر اسے پروڈیوس کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ فلم اگلے سال ۸؍ جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK