• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ کی فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر جاری

Updated: November 04, 2023, 10:34 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈکےکنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ڈنکی کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

Shah Rukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈکے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ڈنکی کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی کا ٹیزرشاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پرجاری کر دیا گیا ہے۔ ٹیزر میں ۵؍دوستوں کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنے والے سادہ اور حقیقی لوگوں کی کہانی۔ دوستی، محبت اور ساتھ رہنے کا… ایک رشتے میں رہنے کا جس کا نام گھرہے۔ دل کو چھونے والے کہانی کار کی دل کو چھو لینے والی کہانی۔ اس سفر کا حصہ بننا ایک اعزاز کی بات ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ سب ہمارے ساتھ اس سفر کا حصہ بنیں گے۔ فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنوں، وکی کوشل، دیا مرزا، دھرمیندر،بومن ایرانی، ستیش شاہ اہم کرداروں میں ہیں، یہ فلم ۲۲؍ دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK