• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شر یس تلپڑے اور وجے راز کی نئی فلم’کرتم بھوگتم‘ کا ٹیزر جاری

Updated: April 23, 2024, 12:11 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

شرےیس تلپڑے اور وجے رازکی آنے والی سائیکولوجیکل تھرلر فلم ’کرتم بھوگتم‘ کاٹیزر جاری کر دیاگیاہے۔ یہ فلم آپ کو کرم اور تقدیر کے ایک دلچسپ سفر پر لے جائے گی۔

Shreyas Talpade. Photo: INN
شریاس تلپڑے۔ تصویر : آئی این این

شرےیس تلپڑے اور وجے رازکی آنے والی سائیکولوجیکل تھرلر فلم ’کرتم بھوگتم‘ کاٹیزر جاری کر دیاگیاہے۔ یہ فلم آپ کو کرم اور تقدیر کے ایک دلچسپ سفر پر لے جائے گی۔ دلچسپ ٹیزر ایک ایسی دنیاکی جھلک پیش کرتا ہے جہاں انسانی نفسیات علم نجوم کے رازوں سے ٹکراتی ہے۔ ’کرتم بھوگتم‘کرما کے پیچیدہ جال میں جھانکتی ہے، اس ابدی سچائی کی کھوج کرتی ہے کہ اعمال کے نتائج ہوتےہیں۔ ٹیزر ایک ایسی کہانی کی طرف اشارہ کرتا ہے جو پرانی سچائی کی کھوج کرتی ہے کہ ہر عمل کانتیجہ ہوتا ہے۔ ٹیزر کرداروں کی زندگیوں کی جھلکیاں دیتا ہے، گہرے رازوں اور پوشیدہ محرکات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ ٹیزر میں وجے راز کرم اور اس کے نتائج کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ہونا ہے وہ ہو گا۔ پیدائش اور موت سب لکھی ہوئی ہے، جو کچھ کیا گیا وہ کرم ہے، جو کچھ کر رہا ہے وہ دھرم ہے اور جو کچھ ہو گا وہ کرتم بھوگتم ہے۔ علم نجوم اور کرما کی قدیم آفاقی سچائیوں کو یکجا کرتے ہوئے، فلم یہ بتانے کی کوشش کرے گی کہ کس طرح ہر عمل کے کچھ نتائج ہوتے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK