• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈین پولیس فورس کا ٹیزر ریلیز

Updated: December 16, 2023, 4:40 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

روہت شیٹی نے ’انڈین پولیس فورس‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا ہے۔ اس سیریز میں سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار میں شلپا شیٹی اور وویک اوبرائے کے ساتھ نظر آئیں گے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

روہت شیٹی نے ’انڈین پولیس فورس‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا ہے۔ اس سیریز میں سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار میں شلپا شیٹی اور وویک اوبرائے کے ساتھ نظر آئیں گے۔ ٹیزرمیں سیریز کا تعارف ’’کوپ یونیورس کا اگلا باب‘‘ کے طورپرکیا گیا ہے جس میں سدھارتھ ملہوترا ، شلپا شیٹی اور وویک اوبیرائے خطرناک ایکشن سین کرتے ہوئےنظر آرہے ہیں۔
انسٹاگرام پر سدھارتھ نے ٹیزر شیئر کرتےہوئے لکھا کہ’’اپنا پہلا ایکشن سے بھرپور شو، انڈین پولیس فورس لانے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔ کوپ یونیورس کے استاد روہت شیٹی کے ساتھ ایک نئے یونیفارم میں۔ انڈین پولیس فارس آن پرائم،۱۹؍ جنوری سے پرائم ویڈیو انڈیا پر۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)


تاہم ، شلپا شیٹی نے ٹیزرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’ پولیس فورس آگے بڑ ھ رہی ہے، اور تیزی سے قریب آرہی ہے! سارے یونٹس تیار ہیں؟انڈین پولیس فارس آن پرائم،نیو سیریز،۱۹؍ جنوری ،ٹیزرآؤٹ ناؤ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK