• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شیفالی شاہ کی ویب سیریز’دہلی کرائم۔۲‘ کا ٹیزر ریلیز

Updated: July 24, 2022, 9:29 AM IST | Mumbai

فلم اداکارہ شیفالی شاہ اور رسیکا دگل کی اداکاری سے مزین ویب سیریز’دہلی کرائم۔۲‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔

Delhi Crime. 2
’دہلی کرائم۔۲

فلم اداکارہ شیفالی شاہ اور رسیکا دگل کی اداکاری سے مزین ویب سیریز’دہلی کرائم۔۲‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ’دہلی کرائم‘ اوٹی ٹی پلیٹ فارم  نیٹ فلیکس پر کافی مقبول ہوئی تھی اور  اس سیریز کے پہلے سیزن کو کافی پسند کیا گیا تھا۔پہلے سیزن کی شاندار مقبولیت کے بعد سے ہی اسے بنانے والے دوسرے سیزن کی تیاری کر رہے ہیں۔’دہلی کرائم۔۲‘ میں شیفالی شاہ اور رسیکا دگّل کے علاوہ راجیش تیلانگ بھی اہم رول میں نظر آئیںگے۔
 ’دہلی کرائم۔۲‘ کے ٹیزر میں شیفالی شاہ اس بار جرائم سے پریشان نظر آرہی ہیں۔ ٹیزر میں شیفالی دہلی میں امیر اور  غریب دونوں ہی لوگوں کے تعلق سے بات کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ٹیزر میں شیفالی پر ان کے ہی محکمہ سے ان پر کچھ الزام عائد ہورہے ہیں۔دوسری جانب شیفالی پریشان ہیں اور جرائم کے ختم نہ ہونے پر اپنی مایوسی کا بھی صاف طور پر اظہار کرتی نظر آ رہی ہیں۔واضح رہے کہ ’دہلی کرائم۔۲‘ نیٹ فلیکس پر اسی سال ۲۶؍ اگست کو دکھائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK