• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’دی اکیڈمی‘ نے ’کبھی خوشی کبھی غم‘ سے شاہ رخ خان کا مشہورانٹری سین شیئر کیا

Updated: November 03, 2024, 9:42 AM IST | Mumbai

اکیڈمی نے کرن جوہر کی ۲۰۰۱ء کی بلاک بسٹرفلم کبھی خوشی کبھی غم سے شاہ رخ خان کی ۵۹؍ ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مشہور انٹری سین کو شیئر کیا۔ تنظیم نے دیوالی کے ایک دن بعد یکم نومبر کو ویڈیو شیئرکیا۔

Shah Rukh Khan in a scene from the movie Kabhi Khushi Kabhie Gham. Photo: INN.
شاہ رخ خان کبھی خوشی کبھی غم کے ایک سین میں۔ تصویر: آئی این این۔

اکیڈمی نے کرن جوہر کی ۲۰۰۱ء کی بلاک بسٹرفلم کبھی خوشی کبھی غم سے شاہ رخ خان کی ۵۹؍ ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مشہور انٹری سین کو شیئر کیا۔ تنظیم نے دیوالی کے ایک دن بعد یکم نومبر کو ویڈیو شیئرکیا۔ رائچند حویلی میں دیوالی کے دوران ترتیب دیا گیا، یادگار منظر شاہ رخ خان کے کردار راہل رائچند کے سیاہ ہیلی کاپٹر میں ڈرامائی انداز میں پہنچنے کے ساتھ کھلتا ہے۔ اس کی والدہ، نندنی رائچند (جس کا کردار جیا بچن نے ادا کیا تھا)، اسے دیکھنے سے پہلے ہی فطری طور پر اس کی موجودگی کا احساس کرتی ہے۔ اس سین میں سفید ساڑھی میں ملبوس، وہ اچانک داخلی دروازے کی طرف چلنا شروع کر دیتی ہیں کیونکہ شاہ رخ، سیاہ لباس میں ملبوس، بے تابی سے اپنے گھر کی طرف بھاگتے ہیں۔ شاہ رخ کے قریب آنے کی ایک جھلک دیکھتی ہے۔ وہ مسکراتا ہےاور پوچھتا ہے، ’’ارے ماں، ہر بار میرے پہنچنے سے پہلے آپ کو میری موجودگی کا احساس کیسے ہوتا ہے؟‘‘نندنی آنسوؤں سے بھری آنکھوں سے مسکراتی ہے، اس کے ماتھے پر تلک لگاتی ہے اور آہستہ سے اس کے چہرے کو سہلاتی ہے۔ 
کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا’’اس پوسٹ نے مجھے مسکرانے پر مجبور کردیا۔ ‘‘بتا دیں کہ ۱۴؍ دسمبر۲۰۰۱ء کو ریلیز ہوئی، کبھی خوشی کبھی غم خاندانی بندھن کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ امیتابھ بچن، کاجول، رتیک روشن اور کرینہ کپور نے بھی اہم کردار اداکئے تھے، اس فلم کو ناظرین نے کافی سراہا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK