• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہدایت کار روہت شیٹی کی ویب سیریز ’ انڈین پولیس فورس‘ کی ریلیز کا اعلان

Updated: October 23, 2023, 10:07 AM IST | Agency | Mumbai

روہت شیٹی کی فلم’ سنگھم اگین‘ پر بحث درمیان ان کی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

روہت شیٹی کی فلم’ سنگھم اگین‘ پر بحث درمیان ان کی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کا پوسٹر بھی جاری کیاگیا ہے جس میں شلپا شیٹی کندرا اور وویک اوبرائے کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا منفرد انداز میں نظر آرہے ہیں۔ مداحوں نے اس پوسٹر کی تعریف کی ۔ ان کا کہناتھا کہ امیزون پرائمر کی اوریجنل سیریز شائقین کا دل جیتنے کیلئے بالکل تیار ہے۔ اس سلسلے میں ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس کے مطابق یہ ویب سیریز۱۹؍ جنوری ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگی۔ اس کا پوسٹر ہدایت کار روہت شیٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے’ لائٹس، سائرن، ایکشن!‘ کے تبصرے کے ساتھ پوسٹر شیئر کیاہے۔ حال ہی میں ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ہدایت کار روہت شیٹی انڈین پولیس فورس کے سیٹ پر زخمی ہو گئے تھے اور ایک دن بعد وہ سیٹ پر واپس آئے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK