Inquilab Logo

دی آرچیز سے بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کے بچوں کا انڈسٹری میں داخلہ

Updated: May 17, 2022, 12:14 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ زویا اختر نے اپنی ویب فلم’دی آرچیز‘ میں بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کے بچوں کو فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا ہے۔

Pictures taken from the teaser of the web movie Archives show the children of movie personalities.Picture:INN
ویب فلم آرچیز کے ٹیزر سے لی گئی تصویر میں فلمی شخصیات کے بچے نظر آرہے ہیں ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ زویا اختر نے اپنی ویب فلم’دی آرچیز‘ میں بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کے بچوں کو فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا ہے۔ حال ہی میں زویا اختر کی نئی فلم’دی آرچیز‘ کا ٹیزر ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا ہے۔اس ویب فلم کا ٹیزر نیٹ فلکس کے علاوہ یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک اور ٹویٹر بھی شیئر کیا گیا ہے۔اس ٹیزر میں دیگر کئی اداکاروں کے ہمراہ مشہور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے نواسے آگستیہ نندا کواداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں جوانی، بغاوت، دوستی، پہلی محبت جیسے جذبات کو بیان کرتا ہوا میوزِک بھی سنا جاسکتا ہے۔بالی ووڈ کی اس ویب فلم میں’آرچی، بیٹی، ویرونیکا، ریگی، موس اور جگ ہیڈ جیسے۶۰ء کی دہائی کے کلاسک کرداروں کو اور انتہائی مقبول کامک بک سیریز کے تمام کلاسک عناصر کو ہندی ورژن میں ایک نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔آرچی اینڈریوز کا کردار پہلی بار کامک بک’پیپ کامکس‘ میں نمودار ہوا اور پاپ کلچر میں دیوانہ وار مقبولیت بھی حاصل کی اور اب فلمی مداح پر امید ہیں کہ مقبول کامک بک سیریز کا ہندی ورژن بھی دلچسپ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK