• Wed, 16 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’دی کنجورنگ:دی لاسٹ رائٹ‘‘ کی آخری فلم ستمبر۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی

Updated: October 16, 2024, 4:42 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ہارر فلم کی آخری فرنچائزی اگلے سال ستمبر میں سنیما گھروں میںریلیز ہوگی۔

Patrick Wilson and Vera Farmiga. Photo: INN
پیٹرک ولسن اور ویرا فارمیگا۔ تصویر : آئی این این

’’دی کنجورنگ: دی لاسٹ رائٹ‘‘ ہارر فلم کی آخری فرنچائزی پروڈکشن میں ہے فلم کے پروڈیوسر جیمس وان نے حال ہی میں فلم کی تصویر شیئر کرکے اعلان کیا۔
فلمساز اور پروڈیوسر جنہوں نے اس فرنچائزی کی پہلی دو فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئےتھے، نے فرنچائز اسٹار پیٹرک ولسن اور ویرا فارمیگا کی کرسیوں کی تصویر شیئر کی۔ جن پر ان کے کرداروں کے نام، غیر معمولی تفتیش کار ایڈ وارن اور لورین وارن لکھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’’اپنے پرانے دوستوں کو دوبارہ دیکھنا اور ان کے ساتھ رہنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ سب کو یاد کروں گا، ایک دور کا خاتمہ۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by James Wan (@creepypuppet)

مائیکل شاویز، جنہوں نے ۲۰۲۱ء میں ’’دی کنجورنگ: دی ڈیول میڈ میں ڈو اٹ‘‘ اور ’’دی نن‘‘ کی ہدایتکاری کی تھی ایک مرتبہ پھر اس فرنچائزی کی آخری فلم کی ہدایتکاری کریں گے۔ وارنر بروس نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ یہ فلم ستمبر میں ریلیز ہوگی۔ 
پیٹرک ولسن اور ویرا فارمیگا اپنے کرداروں میں نظرآئیں گے۔ تاہم ، فلم کے دیگر اداکاروں کے بارے میں ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ ’’دی کنجورنگ ‘‘ یونیورس کی شروعات ۲۰۱۳ ء میں’’ اینابیل‘‘ اور’’ دی نن‘‘ جیسے کئی اسپن آفز کیلئے کراہ ہموار کی، اور عالمی سطح پر مجموعی طور پر تقریباً ۳ء۲ بلین امریکی ڈالر کمائے ہیں۔ یہ فرنچائزی اب تک کی سب سے زیادہ کمانے والی ہارر فرنچائز ی ہے۔
کنجورنگ فرنچائز حقیقی زندگی کے غیر معمولی تفتیش کاروں ایڈ اور لورین وارن کے گرد گھومتی ہے کیونکہ وہ مافوق الفطرت مظاہر اور شیطانی شکار کے مختلف معاملات کا سامنا کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK