• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکشے کمار کی فلم ’’سرپھرا‘‘ کی پہلی جھلک جاری

Updated: February 13, 2024, 4:53 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اکشے کمار کی فلم’’سر پھرا‘‘ ۲۰۲۱ء کی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم’’سورارائی پوترو‘‘ کا ہندی ریمیک ہے۔

Akshay Kumar. Photo: INN
اکشے کمار۔ تصویر : آئی این این

اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم ’’سرپھرا‘‘ کی پہلی جھلک ریلیز ہے جو ۲۰۲۱ء کی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم’’سورارائی پوترو‘‘ کا ہندی ریمیک ہے۔ اس میں مرکزی کردار سوریہ نے ادا کیا تھا۔ فلم کے ٹیزر میں اکشے کمار کو دیکھا جاسکتا ہے جو اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کی جستجو میں کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔ اکشے کمار اور سوریہ نے ساتھ میں انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اتنے بڑے خواب دیکھو کہ وہ تمہیں پاگل کہیں۔ ’سر پھرا‘ ۱۲؍ جولائی ۲۰۲۴ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ مارودی۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اکشے کمار کے ساتھ فلم میں پریش راوال، رادھیکا مدن اور سیما بسواس نظر آئیں گی۔ فلم کو ارون بھاٹیہ ، سوریہ اور جیوتیکا اور وکرم ملہوترا نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ موسیقی جی وی پرکاش کمارکی ہے ۔ فلم کے ہدایت کار سدھا کونگارا ہے۔
تاہم ، فلم ’’سرپھرا‘‘ میں سوریہ مہمان اداکارکے طور پر نظر آئیں گے۔ اس سے پہلے سوریہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سیٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’اکشے کمار سر کو ’’ویر‘‘ کے کردار میں دیکھ کر پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔ سدھا کونگارا اپنی کہانی کو دوبارہ زندہ ہوتے ہوئے دیکھنا بہت خوبصورت ہے۔ فلم’’سورارائی پوترو‘‘ کی ٹیم کے ساتھ ایک مختصر کیمیو میں ہر منٹ کا لطف لیا۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Suriya Sivakumar (@actorsuriya)

’’سوارائی پوترو‘‘ نے ۲۰۲۲ء میں کئی ایوارڈ جیتے تھے۔ سوریہ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ اپرنا بالامرلی کو بہترین اداکارہ اور ’’سوارائی پوترو‘‘ کو بہترین فیچر فلم، بہترین اسکرین پلے اور بہترین پس منظر کے لئے ایوارڈ ملا تھا۔ سدھا کونگارا کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم دکن کے بانی کیپٹن جی آر گوپی ناتھ کی زندگی پر مبنی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK