• Fri, 20 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آیوشمان کی فلم ’ڈریم گرل ۲‘کی پہلی جھلک جاری

Updated: July 26, 2023, 12:28 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم ڈریم گرل۲؍کا پہلا لک ریلیز ہو گیا ہے۔

Ayushmann Khurrana
آیوشمان کھرانہ

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم ڈریم گرل۲؍کا پہلا لک ریلیز ہو گیاہے۔ آیوشمان کھرانہ ان دنوں اپنی سپر ہٹ فلم ڈرم گرل کے سیکول ڈریم گرل۲؍میں کام کر رہے ہیں۔ اس فلم میں اننیا پانڈے کا اہم کردار میں ہیں۔ فلم ڈریم گرل۲؍ کا پہلا لک ریلیز ہو گیا ہے، جس میں آیوشمان کھرانہ دو اندا ز میں نظر آ رہے ہیں۔ ایک طرف وہ پوجا اور دوسری طرف کرم کی صورت میں نظر آ رہے ہیں۔ پوجا کی شکل میں وہ بلاؤ ز اور اسکرٹ میں  دکھائی دے رہے ہیں ، ان کے لمبے بال ہیں اور وہ لپسٹک لگاتے ہوئے شیشے میں دیکھ رہے ہیں۔ وہیں شیشے کی  دوسری طر ف کرم بنے آیوشمان گلابی ٹی شرٹ پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
 ڈریم گرل۲؍ کا فرسٹ لک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے آیوشمان نے انسٹاگرام پر لکھا’’یہ تو صرف پہلی جھلک ہے۔ شیشے میں دکھنے والی چیز یں کہیں خوبصورت ہیں اور یہ تو صرف پہلی جھلک ہے۔‘‘  ڈریم گرل۲؍ ایکتا کپور ار شوبھا کپور کے ذریعے پروڈیوس اور راج شانڈلیہ کے ذریعے ہدایت کردہ  فلم ہے۔ خیال رہے کہ یہ فلم ۲۵؍ اگست ۲۰۲۳ء کو  ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK