• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’بینڈش بینڈٹس ‘‘ کے سیزن ۲؍ کا پہلا نغمہ ’’گھر آ ماہی‘‘ ریلیز

Updated: November 15, 2024, 9:59 PM IST | Mumbai

امیزون پرائم ویڈیو کی معروف ویب سیریز ’’بینڈش بینڈٹس‘‘ کے سیزن ۲؍ کا پہلا نغمہ ’’گھر آ ماہی‘‘ آج ریلیز ہوگیا ہے۔ دوسرا سیزن ۱۳؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگا۔

Poster for "Bandish Bandits." Photo: X
’’بینڈش بینڈٹس‘‘ کا پوسٹر۔ تصویر: ایکس

’’بینڈش بینڈٹس‘‘ سیزن ۲؍ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ اور اب امیزون پرائم ویڈیو نے کہا ہے کہ اس کا نیا سیزن ۱۳؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگا۔ پرائم ویڈیو اور ٹی سیریز میوزک نے آج اس سیزن کا پہلا گانا ’’گھر آ ماہی‘‘ ریلیز کیا۔ اس خوبصورت نغمہ کو اینا رحمان نے کمپوز کیا ہے جبکہ نغمہ نگار شبھم شرولے نے ہیں۔ نکھیتا گاندھی اور ڈی جی وی (ڈگ وجے سنگھ پریار) کی آوازوں نے اس نغمہ کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے ہیں۔ یہ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی اور پوپ کا امتزاج ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

’’بینڈش بینڈٹس‘‘ اپنی موسیقی اور نغموں کیلئے جانا جاتا ہے اور اس سیزن میں بھی یہ کہانی جاری رہے گی۔ ’’گھر آ ماہی‘‘ میں موسیقی کے روایتی آلات جیسے سارنگی اور طبلہ کو جدید گٹار اور باس، سیریز کے مرکزی کرداروں رادھے (رتوک بھومک) اور تمنا (شریا چوہدری) کے جذباتی سفر کو مجسم کرتا ہے۔نکھیتا گاندھی نے اس نغمہ کے متعلق کہا کہ ’’یہ نغمہ ہندوستانی اور پوپ کا ایک خوبصورت سنگم ہے، دو دنیائیں جو اکثر ایک دوسرے کے مخالف نظر آتی ہیں۔‘‘ دگ وی نے کہا کہ ’’یہ نغمہ ایک جذباتی گونج ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سامعین کی روحوں کو چھو لے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK