• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم سرکس کا پہلا گانا’کرنٹ لگا رے‘ ریلیز

Updated: December 10, 2022, 11:30 AM IST | Mumbai

ہدایت کار روہت شیٹی کی آنے والی فلم ’سرکس‘ کاپہلا گانا’کرنٹ لگا رے‘ریلیز کر دیا گیا ہے

A scene from the movie Cirkus song
فلم سرکس کے گانے کا ایک منظر

ہدایت کار روہت شیٹی کی آنے والی فلم ’سرکس‘ کاپہلا گانا’کرنٹ لگا رے‘ریلیز کر دیا گیا ہے۔ سرکس کےاس گانے میں رنویرسنگھ اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی اسکرین پردھوم مچاتی نظر آرہی ہے۔ دریں اثنا۔ممبئی میں گانا لانچ کرنے کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں دپیکا پڈوکون رقص کرتی ہوئی داخل ہوئیں۔اس دوران ایک ویڈیو سامنے آیاہے۔ویڈیو میں دپیکاگلابی سوٹ میں نظرآئیں۔اس دوران انہوں نے اپنے شوہر رنویرسنگھ اور روہت شیٹی کو گلے لگایا۔گانے کی بات کریں تو یہ گانا بالی ووڈ گلوکار نقش عزیز اور دھوانی بھانوشالی نے گایا ہے۔ہدایت کار روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننےوالی کامیڈی ڈرامہ فلم ’سرکس‘کا سب کو بے صبری سےانتظار ہے۔ فلم کا دھماکہ خیز ٹریلر۲؍دسمبر کو ریلیز کر دیاگیاہے۔ٹریلر دیکھنے کے بعد’سرکس‘کے لیے مداحوں کا جوش بہت بڑھ گیا ہے۔ واضح رہے کہ  یہ فلم کرسمس کے موقع پر۲۳؍دسمبر کو سنیماگھروں میں ریلیزکی جائے گی۔ اور اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ پوجاہیگڑے اور جیکلن فرنانڈس بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK