• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دی گریٹ انڈین کپل شو ۲: نیٹ فلکس پر ۲۱؍ ستمبر سے اسٹریم ہوگا

Updated: September 14, 2024, 6:10 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کامیڈین اور اداکار کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے سیزن ۲؍ کے ساتھ نیٹ فلکس پر لوٹ رہے ہیں۔ نیا سیزن ۲۱؍ ستمبر سے اسٹریم ہوگا۔ ٹیم نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہر شنیوار کو فنیوار بنانے کیلئے تیار ہیں۔

The Great Indian Kapil Show 2. Photo: INN
دی گریٹ انڈین کپل شو ۲۔ تصویر : آئی این این

’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ سیزن ۲؍ اسٹریمنگ کیلئے تیار ہے۔ آج نیٹ فلکس کی جانب سے اس کا پہلا ٹریلر ریلیز ہوا جس میں بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات نظر آئیں۔ مہمانوں کی فہرست میں عالیہ بھٹ، کرن جوہر، جونیئر این ٹی آر، سیف علی خان، جھانوی کپور اور روہت شرما جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ اس شو کا سیزن ۲؍ نیٹ فلکس پر ۲۱؍ ستمبر سے اسٹریم ہوگا۔ چند قبل اس کی ٹیم نے ٹیزر جاری کیا تھا کہ ’’وہ ہر شنیوار کو فنیوار بنائیں گے۔‘‘ اس سیزن میں مداحوں کے پسندیدہ کپل شرما، کرشنا ابھیشک، کیکو شاردا، سنیل گروور، راجیو ٹھاکر، اور ارچنا پورن سنگھ کے ساتھ کچھ دلچسپ نئے کرداروں کی واپسی نظر آئے گی۔
واضح رہے کہ مارچ سے جون تک جاری رہنے والے پہلے سیزن میں نیتو کپور، رنبیر کپور، جھانوی کپور، راج کمار راؤ، سنی دیول، بوبی دیول، کارتک آرین، اور ہیرامنڈی کی پوری کاسٹ نظر آئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK