پناما پیپرز لیک کے بعد پینڈورہ پیپرز لیک خبروں میں چھایا ہوا ہے۔ ایسے میں بالی ووڈ اس سے مستثنیٰ کیسے رہ سکتا ہے۔ ان پیپرز میں بالی ووڈ اداکاروں کا نام بھی سامنے آیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 05, 2021, 1:08 PM IST | Agency | Mumbai
پناما پیپرز لیک کے بعد پینڈورہ پیپرز لیک خبروں میں چھایا ہوا ہے۔ ایسے میں بالی ووڈ اس سے مستثنیٰ کیسے رہ سکتا ہے۔ ان پیپرز میں بالی ووڈ اداکاروں کا نام بھی سامنے آیا ہے۔
پناما پیپرز لیک کے بعد پینڈورہ پیپرز لیک خبروں میں چھایا ہوا ہے۔ ایسے میں بالی ووڈ اس سے مستثنیٰ کیسے رہ سکتا ہے۔ ان پیپرز میں بالی ووڈ اداکاروں کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ لیک ہونے والے ان دستاویزات کے مطابق بالی ووڈ اداکار جیکی شراف کا نام ، ان کی بیوی عائشہ شراف کی ماں کلوڈیا دت کے ذریعہ نیوزی لینڈ میں سیٹ اپ ٹرسٹ کے پرائم بنیفیشری یعنی ایک ایسے شخص کے طورپر نام سامنے آیا ہے جسے بنیادی طور پر فائدہ ہو۔واضح رہے کہ خفیہ سودوں اور چھپی ہوئی جائیدادوں کا ایک بڑا خلاصہ پینڈورہ پیپرز میں ہوا ہے، جس میں ملک کی کئی دولتمند اور بااثر شخصیات کے علاوہ دنیا کی کئی بڑی ہستیوں کے نام بھی شامل ہیں۔ اس لیک میں ۳۸۰؍ ہندوستانیوں کے نام شامل ہیں جن میں ۶۰؍اہم شخصیات میں بالی ووڈاداکاروں کے نام بھی شامل ہیں۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پینڈورہ پیپرز کے ریکارڈز کی جانچ میں نیا نام جیکی شراف کا آیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کلوڈیا کے اس ٹرسٹ میں جیکی شراف کا بھی اہم رول رہا ہےجن کا سوئس بینک میں اکائونٹ بھی تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عائشہ کی ماں نے ۲۹؍ نومبر۲۰۰۵ء کو میڈیا ٹرسٹ کا آغاز کیا تھاجو نیو زی لینڈ میں لندن فیوڈیشری ٹرسٹ کمپنی لمیٹڈ (ایل ایف ٹی سی) کے طور پر رجسٹرڈ تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ۸؍سال کے بعد اس ٹرسٹ کو ختم کردیا گیا۔میمورنڈم میں دی گئی معلومات کے مطابق جیکی اور عائشہ کے دو بچے ٹائیگر اور کرشنا شراف بھی دیگر بینیفشریز میں شامل ہیں۔ اس میں اس بات کی بھی معلومات دی گئی ہے کہ جیکی شراف نے ’ٹرسٹ میںکافی اہم رول ادا کیااوراپنی زندگی کے دوران پرائم بینیفشری بنے رہنا چاہا۔حالانکہ شراف کی حصہ داری کتنی رہی ہے اس بات کی معلومات اس ریکارڈ میں نہیں دی گئی ہے، لیکن اس میں یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ سوئس بینک میں ان کا اکائونٹ سال ۲۰۱۳ء میں بند ہوچکا ہے۔ خبروں کے مطابق جب عائشہ سے اس تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے ایسی کسی معلومات سے صاف انکار کردیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی والدہ کا ایک دہائی قبل انتقال ہوچکا ہے،جو بلجیم سے تھیں ہندوستان کی نہیں تھیں۔