• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ودیوت جموال کی فلم `آئی بی۷۱؍کا ​​نیا پرومو ریلیزکردیا گیا

Updated: April 30, 2023, 10:08 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار وِدیوت جموال کی آنے والی فلم `آئی بی۷۱؍ کا ​​نیا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔

In the movie IB 71, Vidyot Jamwal played the role of an undercover agent
فلم آئی بی ۷۱؍ میں وِدیوت جموال نے انڈر کور ایجنٹ کا کردار ادا کیاہے

بالی ووڈ اداکار وِدیوت جموال کی آنے والی فلم `آئی بی۷۱؍ کا ​​نیا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔
 سنکلپ ریڈی کی ہدایتکاری میں بننے والی ’آئی بی۷۱‘ کی کہانی ہندوستانی خفیہ ایجنسی اور پاکستان کے درمیان جنگ کے ارد گرد گھومے گی۔ فلم آئی بی۷۱؍ کا نیا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔ وِدیوت جموال اس فلم میں ایک انڈر کورایجنٹ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ویڈیو میں ودیوت جموال کو انٹیلی جنس بیورو کے ایک ماسٹر جاسوس کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو ہمیشہ دشمن سے ۱۰؍ قدم آگے رہتا ہے۔
 اداکارودیوت جموال نے بتایاکہ ’’اس اسپیشل پرومو کے ساتھ، ہم یہ دکھانا چاہتے تھے کہ انٹیلی جنس بیورو ہمیشہ مستعد رہتا ہے، چاہے کچھ بھی ہو۔ ایک جاسوس کے لئے یہ صرف جسمانی طاقت ہی نہیں بلکہ تیز دماغ اور دشمن کی ہر چال کا اندازہ لگانے کی صلاحیت کے بارے میں بھی ہے۔ `آئی بی۷۱؍ ایک ایسی فلم ہے جو آپ کو ہندوستان کے انٹیلی جنس بیورو کی سنسنی خیز دنیا کی ایک جھلک دکھائے گی۔
 وِدیوت جموال نے فلم آئی بی۷۱؍ کو اپنے پروڈکشن ہاؤس ایکشن ہیرو کے بینر تلے کو-پروڈیوس بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹی سیریز، ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور عباس سید فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ اس فلم کی کہانی آدتیہ شاستری نے لکھی ہے۔ فلم ۱۲؍ مئی ۲۰۲۳ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK